کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک بھتا خور کو گرفتار کرلیا،ملزم کی موٹر سائیکل میں موجود 2 دیسی ساختہ بموں کو ناکارہ بنادیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم اسحاق اورنگی ٹائون میں تاجروں کو مختلف کالعدم تنظیموں کے نام سے بھتے کے لیے خط لکھ کر ڈراتا دھمکاتا تھا،اس کا ایک ساتھی رینجرز کے ساتھ مقابلے میں مارا جاچکا ہے۔
ملزم نے ایم پی آر کالونی کے تاجر معراج سے 50 لاکھ روپے بھتے کی رقم طلب کی اور رقم نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی تھی۔
پولیس نے ملزم اسحاق کی موٹرسائیکل قبضے میں لے کراس میں رکھے 2 دیسی ساختہ بم برآمد کرلیے،جنھیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا ہے،ملزم کے قبضے سے پستول بھی ملا ہے۔