اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ امن وامان خراب کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا اور ایسے شرپسندوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ پولیس سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر فرائض انجام دے کیونکہ پولیس کو حکومت کا نہیں بلکہ ریاست کا وفادار ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چند عناصر شرپسندی سے روکے جانے پر پولیس کے ہاتھ توڑنے کی بات کررہے ہیں لیکن پولیس ہماری اقدار اور جمہوری نظام کے دفاع کے لئے کمربستہ ہے اور ان حالات میں پولیس پر بھاری ذمہ داری ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امن وامان خراب کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا اور ایسے شرپسندوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔