تحفظ پاکستان آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج، کالعدم قرار دینے کی درخواست

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے تحفظ پاکستان آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ آرڈیننس آئین سے متصادم ہے عدالت کالعدم قرار دے۔

درخواست گزار نے تحفظ پاکستان آرڈیننس کیخلاف درخواست طارق اسد ایڈووکیٹ کی وساطت سے عدالت عظمیٰ میں دائر کی۔

درخواست گزار نے اس آرڈیننس کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ اس آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں وفاق، وزارت قانون و انصاف، وزارت داخلہ اور صدر کے پرنسپل سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔