آرڈننس فیکٹریز پر حملے کے خدشہ کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم

Security

Security

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان آرڈننس فیکٹریز سمیت دیگر حساس اداروں، انکے عملے اور بسوں کو نشانہ بنائے جانے کے خدشے کے پیش پولیس اور سیکیورٹی سے متعلقہ اداروں کو سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنا کر سخت نگرانی کیلیے کہا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی اور اٹک پولیس سمیت سیکیورٹی سے متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا گیا کہ اطلاعات ہیں کہ دہشت گرد عناصر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز پی او ایف واہ سمیت وہاں کام کرنیوالے ملازمین، اٹک کے علاقے میں ایک حساس ادار ے کے ملازمین سمیت پی او ایف کے ملازمین کو حویلیاں اور سنجوال کے علاقوں سے لانے اور چھوڑنے والی بسوں پرح ملے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

لہٰذا سکیورٹی انتظامات کو سخت کرکے تمام مقامات کی نگرانی اور سٹاف کی نقل و حرکت کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔