بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر گجرات روڈ انتہائی خستہ حالی کی شکار روڈ پر جگہ جگہ گڑھے ٹریفک کی روانی میں شدید خلل ٹرانسپورٹروں کی قیمتی گاڑیاں تباہ ہونے لگیں جبکہ مسافروں کو بھی دوران سفر شدید پریشانی کا سامنا بھمبر سے بڑھنگ تک سفر منٹوں کی بجائے گھنٹوں میں طے ہونے لگا ضلع بھمبر سے 3 ایم ایل اے اور انتظامیہ بھمبر کے منہ ماتھے کی حیثیت رکھنے والی روڈ کی خستہ حالی دور نہ کرا سکے عوام علاقہ کا وزیر حکومت چوہدری پرویز اشرف، چوہدری علی شان سونی اور ایم ایل اے چوہدری طارق فاروق سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محکمہ شاہرات بھمبر کی مبینہ غفلت کے باعث بھمبر کا منہ ماتھا کہلانے والی بھمبر گجرات روڈ شدید خستہ حالی کی شکار چند کلومیٹر سٹرک شدید ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہو کر بڑے بڑے گڑھوں میں تبدیل ہو گئی ہے سٹرک پر پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے عام مسافروں سمیت مریضوں کو لے جانے والی ایمبولینسوں میں مریضوں کو دھکے کھانے پڑتے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹروں کی قیمتی گاڑیوں کو بھی سڑک پر بنے گڑھوں کے باعث شدید نقصان سے دور چار ہونا پڑ رہا ہے بھمبر سے بڑھنگ پاکستان کی سرحد تک چند کلومیٹر کی سڑک مکہال، موہڑا سدھااور بڑھنگ کے نزدیک اس قدر خستہ حال ہو چکی ہے کہ گاڑی میں بیٹھنے والے افراد کو جمپ لگنے کے باعث پیٹ میں درد ہو جاتا ہے اور بعض اوقات سر بھی چکرا کر رہ جاتا ہے بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے ضلع بھمبر سے منتخب اسمبلی ممبران ، وزیر حکومت چوہدری پرویز اشرف، چوہدری علی شان سونی اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق کی بے حسی اور انتظامیہ کی غفلت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ شاہرات بھمبر کی مبینہ غفلت کا نوٹس لیکر بھمبر کا منہ ماتھا کہلانے والی مرکزی شاہراہ بھمبر گجرات روڈ کی مرمت کروانے یا پھر اسکو دورویہ کرانے کیلئے اقدمات اٹھائے جائینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) 5 فروری یوم یکجہتی کا دن کشمیریوں کیلئے حق خودارادیت کی علامت ہے جسے بھارت ظلم سے نہیں دبا سکتا پاکستان اور کشمیر لازم و ملزم ہیں اہل پاکستان کی طرف سے اظہار یکجہتی پاکستان اور کشمیر کے لازوال رشتوں کا عملی مظاہرہ ہے ہم نے پاکستان کی محبت میں اپنے آبائو اجداد اور آبائی علاقوں کی قربانی دی اور آئندہ بھی پاکستان کیلئے جانی اور مالی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار امیدورار اسمبلی حلقہ برنالہ عبدالمالک اعوان نے کڈہالہ میں منعقدہ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خطہ کشمیر اور پاکستان کے قدیم اور لازوال رشتے ہیں اہل پاکستان کے دل کشمیریوں کیلئے دھڑکتے ہیں 5 فروری صرف علامتی اظہار یکجہتی نہیں بلکہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے لازوال رشتوں کا عملی مظاہرہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت پر شکر گزار ہیں اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ پاکستان کیلئے ہر قسم کی جانی ، مالی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ حلقہ برنالہ کے عوام کی بڑی تعداد مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین پر مشتمل ہے جنہوں نے قیام پاکستان کے دوران پاکستان کی محبت میں اپنے ابائو اجداد کی قربانی دی انشاء اللہ حلقہ برنالہ کے ان غیور مہاجرین اور مقامی لوگوں کے حقوق کیلئے بھر پور کردار ادا کرونگا اور حلقہ برنالہ کو پسماندہ رکھنے اور مہاجرین کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کا بھر پور محاسبہ کرینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) میجر جنرل راجہ شاہد پرویز کی طرف سے سپرنٹنڈنٹ جیل راجہ امجد ارشاد مرحوم آف بڑھنگ کی قبر پر راجہ غلام ربانی نے پھول چڑھائے مرحوم کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی مرحوم کا شمار میجر جنرل راجہ شاہد پرویز کے خاص دوستوں میں ہوتا تھا پھول چڑھانے کے موقع پر سابق پولٹیکل سیکرٹری صدر ریاست راجہ فہیم اختر، صدر پریس کلب ناصر شریف بٹ، راجہ نعیم گل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راجہ عامر زیب، سابق کونسلر ممبر راجہ علی شان ، طارق پرویز، حاجی محمد اسلم، راجہ عمر ذوالفقار، صوفی امجد اقبال، راجہ طارق محمود، راجہ تنویر خادم، حاجی محمد بشیر، راجہ انصر علی UK ، راجہ شاہد اقبال، حاجی محمد بوٹا سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پی سی بی انٹرم کمیٹی نے ڈسٹرکٹ کرکٹ مینجمنٹ کمیٹی بھمبر کا اعلان کر دیا ثاقب بشیر بٹ چیئرمین ، وسیم احمد سیکرٹری مقرر تفصیلات کے مطابق پی سی بی انٹرم کمیٹی کے چیئرمین فضل الرحمن علوی نے ڈسٹرکٹ کرکٹ مینجمنٹ کمیٹی بھمبر کا اعلان کر دیا جس کے مطابق ثاقب بشیر بٹ چیئرمین، راجہ مظہر الرحمن سنیئر وائس چیئرمین، ہارون بلال وائس چیئرمین اول، کفیل احمد وائس چیئرمین دوم، علی ارسلان خان وائس چیئرمین سوم، وسیم احمد سیکرٹری، وسیم بابر سیکرٹری مالیات، عمر بیگ جوائنٹ سیکرٹری، عبداللہ ظفر ایسوسی ایٹ سیکرٹری جبکہ جاوید یوسف بٹ انفارمیشن سیکرٹری مقرر ہو گئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی راہنما و سابق صدر پریس کلب جاتلاں چوہدری محمود احمد کے والد محترم طویل علالت کے بعد گذشتہ روز قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان کنڈ پنجیڑی میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کی وفات پر سابق صدر ریاست راجہ محمد ذوالقرنین ، سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوارالحق، ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین، سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین، امیدوار اسمبلی ڈاکٹر انعام الحق چوہدری، سابق ممبرضلع کونسل چوہدری محمد یوسف، سابق مرکزی صدر یونین آف جرنلسٹ حافظ مقصود احمد خان، ضلعی صدر محمد امین بٹ، صدر پریس کلب جاتلاں ظفر اقبال ظفری، سابق صدر کشمیر پریس کلب بھمبر راجہ نعیم گل، ضلعی صدر یونین آف جرنلسٹ ڈاکٹر طارق شاکر، سینئر صحافیوں چوہدری خالد حسین ، ناصر شریف بٹ، ملک شوکت حسین، طارق محمود ثاقب، صدر پریس کلب برنالہ انصر محمود آہی ، ثاقب الرحمن، امجد عزیزکاشر، مظہر اقبال جعفری،یاسر لطیف، عنصر محمود غزالی، ارشد محمود غازی، محمد یٰسین تبسم، ذیشان مصطفی، قاضی عنصر زمان، مرزا ندیم اختر، عزیز الرحمن ناز، فیصل صغیر شمیم، سلیم ساگر، صدر فریڈم موومنٹ خالد پرویز بٹ، چوہدری خالد حسین ثاقب ایڈووکیٹ، چوہدری محمود الحسن ایڈووکیٹ، میجر راجہ محمد یونس، حاجی خالد محمود، محمداسلم جرال سمیت دیگر نے انتہائی دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے دعائے صبر و جمیل کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کمشنر میرپور ڈویژن راجہ امجد پرویز ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ طارق پرویز کے بھائی ، راجہ غلام ربانی کے برادر نسبتی، فارسٹر راجہ کامران خالق کے بہنوئی راجہ شاہد پرویز کے پاکستان آرمی کے میجر جنرل کے عہدے پر ترقیاب ہونے پر ضلع بھمبر اور سماہنی کے اندر جشن کا سماں لوگوں کی ایک دوسرے کو مبارکباد اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیںموصوف کو زندگی میں مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کیلئے خصوصی دعائیں