جاندارکہانی کے بغیرڈرامہ سیریل کامیاب نہیں ہو سکتی، زیب چوہدری

Zaib Chaudhry

Zaib Chaudhry

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ زیب چوہدری نے کہا ہے کہ میگا کاسٹ سیریل ہوں یا سوپ اچھی کاسٹ کے ساتھ جب تک جاندارکہانی شامل نہ کی جائے اس وقت تک کامیابی ممکن نہیں۔ پاکستان میں ماضی میں بننے والے ڈرامے اسی لیے مقبول ہوئے تھے کہ ان کی کہانیاں اورکرداروں کو مضبوط کرنے کے لیے خاصی محنت کی جاتی تھی لیکن اب کہانی کی بجائے بنائو سنگھارپرتوجہ دی جاتی ہے۔ ان خیالات کااظہارزیب چوہدری نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہاکہ میں اس وقت لاہوراورکراچی میں بنائے جانے والے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہوں لیکن اکثراوقات مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ اب زیادہ ترڈرامے ایک ہی طرح کے ہیں۔