انجمن طلبہء اسلام کے زیرِ اہتمام محفل میلاد مصطفی منعقد ہوئی
Posted on January 18, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: انجمن طلبہء اسلام کے زیرِ اہتمام محفل میلاد مصطفی منعقد ہوئی جس میں ناظمِ کراچی افتخار علی چارن انکے ہمراہ جنرل سیکریڑی کراچی شان صدیقی نے خصوصی شرکت کی محفل کے اختتام میں دولت پور سے آنے والے بچے جو نوابشاہ میں ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے انکے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
ناظمِ کراچی افتخار علی نے کہا کہ حکومت کومثبت ٹریفک قوانین بنانے چاہیئے ہیں تاکہ اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل در عمد کراونے کی ضرورت ہے۔
مزید کہتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کے دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔
اس کے ساتھ تمام ٹائونز میں فاتحہ خوانی بھی کروائی گئی اور خصوصی دعا بھی کی گئی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com