لیہ : تنظیم آئمتہ المساجد جماعت اہلسنت ضلع لیہ کا ایک خصوصی اجلاس صدر تنظیم قاری محمد بنیا مین چشتی کی زیرصدارت ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔
اجلاس میں تنظیم آئمة المساجد جماعت اہلسنت کے زیراہتمام لیہ شہر میں ٦ روزہ دروس قرآن کنزالایمان پرمشاورت کی گئی۔ اتفاق رائے سے اور موبائل پر علماء کرام کی مشاورت سے لیہ شہر کی مختلف مساجد میں دروس قرآن کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ دروس قرآن جامعہ مسجدمحمدیہ محلہ منطورآباد، جامع مسجد مدنی ٹی ڈی اے کالونی،جامع مسجدنورچوبارہ روڈ، جامع مسجدولی دادمحلہ فیض آباد، جامع مسجدرضائے مصطفی محلہ گڑیانوی اورجامع مسجد مولانا محمودالرحمن والی شمالی گیٹ صدربازارلیہ میں منعقدکرائے جائیں گے۔
اجلاس میں علامہ حق نوازنورانی، مولانا گل محمدباروی اورمحمدصدیق پرہارنے شرکت کی۔دروس قرآن کی محافل سے جماعت اہلسنت کے علماء کرام خطاب کریں گے۔