تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیر اہتمام امن کنونشن فیصل آباد میں ہوگا

Lahore

Lahore

لاہور: تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام 26 واں ر فروغ اسلام واستحکام پاکستان” مشائخ وبین المذاہب امن اتحاد کنونشن 2016” 14،15 جولائی بروز جمعرات و جمعتہ المبارک فیصل آباد میں منعقد ہوگا۔

اس بات کا فیصلہ تنظیم کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے ترجمان کے مطابق ر فروغ اسلام واستحکام پاکستان” مشائخ وبین المذاہب امن اتحاد کنونشن 2016” میں آپریشن ضرب عضب کے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائیگا جبکہ کنونشن کی صدارت تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان قائد روحانی انقلاب صوفی مسعوداحمدصدیقی کرینگے علاوہ ازیں کنونشن میں تمام سلاسل طریقت نقشبندیہ، سہروردیہ، چشتیہ، قادریہ، نوشاہیہ، جہانگیریہ، اویسیہ و دیگرکے جید مشائخ عظام ،بین المذاہب امن اتحاد پاکستان میں شامل مذاہب عالم (ہندو، سکھ،عیسائی، بہائی،پارسی،اسماعیلی) کے قائدین، بین المسالک (اہل تشیع،اہل دیوبند،اہل حدیث،اہل سنت وجماعت ودیگر)کے جید علماء کرام سمیت لاکھوں کمیونٹی ورکرزمردوخواتین پاکستان اوربیرون ممالک سے بھرپور شرکت کریں گے ۔اجلاس میں مقررین کا کہنا تھاکہ بین المذاہب امن اتحاد کنونشن دین حق کی سربلندی، دین اسلام کے حقیقی تشخص کی بحالی ، ملکی استحکام ، فروغ امن و محبت اور دہشت گردی و فرقہ واریت کے خاتمے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

جبکہ کنونشن 14 جولائی بروز جمعرات کی شب سے 15جولائی بعداز نماز جمعتہ المبارک جاری رہیگا اور اس طرح کنونشن دونشستوں پر مشتمل ہوگا۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ کنونشن کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ تمام مکاتب فکر سے وابستہ افراد کے ساتھ ساتھ خواتین کی بھی بہت بڑی تعداد شریک ہوگی اور فروغ اسلام واستحکام پاکستان” مشائخ وبین المذاہب امن اتحاد کنونشن 2016”میں پاکستان سمیت اقوام عالم سے متوقع مہمانان گرامی کیلئے دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں۔

میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047