لاہور : امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعود احمد صدیقی سمندری روڈ روشن والی جھال فیصل آبادمیں فلاح انسانیت کے عظیم الشان منصوبے ”لاثانی ویلفیئرکمپلیکس” میں نئی تعمیر ہونیوالی دلکش اورحسین ”جامع مسجد صدیقی لاثانی ”کاافتتاح 24اپریل بروز اتوار نماز مغرب کی اذان اورامامت کرواکر کریں گے۔
تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے ترجمان کے مطابق فیصل آباد میں اپنی نوعیت کے منفرد فلاحی ادارے میں مسجد ،مدرسہ ،اسکول،ہاسپٹل ،لنگر خانہ اور دستکاری سکول جدید بنیادوں پر زیر تعمیر ہیں۔20جون 2013 بروز جمعرات بعد نماز ظہردربارشریف اورمسجد کاسنگ بنیاد بھی آپ نے ہی اپنے دست مبارک سے رکھا تھا۔
افتتاح کے موقع پر عظیم الشان محفل ذکر ونعت اورروحانی تربیتی نشست کاانعقاد بھی ہوگا۔اس پروقارتقریب میں پنجاب بھر سے علما ومشائخ سمیت صدیقی لاثانی سرکارکی زیرسرپرستی کام کرنیوالی تمام تنظیمات (لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل ، تنظیم مشائخ عظام پاکستان، بین المذاہب امن اتحاد پاکستان، آل پاکستان صوم وصلوٰة کمیٹی ،ماہنامہ لاثانی انقلاب انٹرنیشنل) کے مرکزی اراکین ، نمائندگان اورکمیونٹی ورکرز کثیر تعداد میں شرکت کریں گے ۔
میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان فون۔0300-8808076 0321-9424047