کراچی : تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے لاثانی سیکرٹریٹ کراچی سے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ فقرا (اولیاء کاملین) کی محبت جنت کی ضمانت بن جاتی ہے کیونکہ اولیاء اللہ کی محبت دنیا و آخرت کا بہترین سرمایہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار دور حاضر کے عظیم روحانی پیشوا صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکارنے ہفتہ وار روحانی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ اللہ ورسولۖ اوران کے محبوب بندوں (فقرائ/اولیائے کاملین) سے محبت کرنے کوہی ایمان کہاگیا ہے اوریہ محبت جتنی زیادہ ہوگی اسی حساب سے بندہ اللہ ورسول:ۖ کی بارگاہ اقدس میں محبوبیت حاصل کرتاجاتاہے۔قیامت والے دن بھی یہی محبت بندے کے ہرطرح کے گناہوںکی معافی ،بخشش کاذریعہ اورجنت کی ضمانت بن جائیگی۔
اللہ تعالیٰ کی یہ محبوب ہستیاں چونکہ نماز ،ذکر، فکر، مراقبہ، محاسبہ، صدقہ وخیرات بلکہ اپنے ہر اچھے کام کوصرف اللہ ورسولۖ کی محبت میں کرتے ہیں اسلئے پھر یہ راہ حق کے سالکین (مریدین وعقیدت مندوں)کوبھی ایسے آسان طریقے بتاتے ہیں جن پر عمل پیراہوتے ہی ان کا تعلق بھی اللہ ورسولۖ سے قائم ہو جاتا ہے۔
السلام علیکم طالب دعا میڈیا کو آرڈی نیٹر:محمد یامین نقشبندی بین ا المذاہب امن اتحاد پاکستان لاثانی میڈیا سیل سیکرٹریٹ شاہ فیصل کالونی کراچی