لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیر اہتمام وطن عزیز پاکستان یوم آزادی نہایت جوش و جذبے سے منایا گیا دن کا آغاز نماز فجر کی ادائیگی کے بعد قیام پاکستان کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کارکنوں کے درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی سے ہوا پاکستان بھرکے تمام یونٹوں میں یوم آزادی کے سلسلے میں تقریبات منعقد گئیں۔
جبکہ یوم آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاکہ وطن عزیز پاکستان اللہ رب العز ت اور اس کے پیارے حبیب گی طرف سے عظیم تحفہ ہے اور وطن عزیز کی آزادی اولیاء اللہ کی دعائوں کا ثمر ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج تجدید عہد کا دن ہے اور تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے شامل تمام مشائخ ، پیر صاحبان اور سجادگان اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ملکی دفاع و سلامتی کیلئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی محب وطن قیادت میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور آپریشن ضرب عضب میں افواج پاکستان کی کامیابیاں ان کا مقدر بن چکی ہیں۔
ہم آج کے اس مقدس دن پر ملکی بقا اور دہشت گردی کے خاتمے کا قومی و ملی فریضہ سرانجام دینے والے قوم کے عظیم بیٹوں کو خراج عقیدت اور شہدا ء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں تقریب سے صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی ، پیر مختار احمد ، پیر رفاقت علی ، پیر بابا جی اعجاز احمد ، پیر سید احمد ندیم شاہ، پیر احسان الحق معصومی، پیر محمد راشد نقشبندی سمیت دیگر نے خطاب کیا جبکہ تقریب میںپرچم کشائی اوریوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔