تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد ریلی آج نکالی جائیگی

Pakistan

Pakistan

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کے زیر اہتمام متحدہ کے قائد الطاف حسین کی پاکستان کے خلاف نعرے بازی، افواج پاکستان و دیگر اداروں کے خلاف زبان درازی اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم ،وطن عزیز پاکستان سے کرپشن و کرپٹ عناصر کے خلاف، ملکی دولت لوٹنے والوں کے خلاف کڑا احتساب اور آپریشن ضرب عضب و افواج پاکستان کے حق میں ”پاکستان زندہ باد”ریلی آج28اگست بروز اتواردوپہر 2بجے الحمراء ہال مال روڈ سے پریس کلب تک نکالی جائے گی۔

ریلی کی قیادت امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان، چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی سمیت دیگر مشائخ عظام کریں گے۔اس عظیم الشان ریلی میں مختلف مکاتب فکر سے وابستہ مردوخواتین کی کثیر تعداد شریک ہو گی۔

میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047