کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تنظیم الااعوان یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے مرکزی صدر حاجی ملک علی اصغر اعوان نے کہا ہے کہ اعوان برادری پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے سیلاب متاثرین کو امداد ہو یا قوم کو دہشت گردی کی عفریت سے نجات دلانا پاک افواج کا ہر اقدام قابل تحسین ہے۔
حاجی ملک علی اصغر اعوان نے ملک میں قدرتی آفات سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سیلاب سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے تنظیم الااعوان کے کارکنان کو متاثرین سیلاب کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے۔
حاجی ملک علی اصغر اعوان نے کہاکہ سیلاب متاثرین کی بروقت اور فوری امداد کے حوالے سے اقدامات پر پاک فوج کے دلیر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاک افواج کے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر سیلاب میں گھرے اپنے ہم وطنوں کو مشکلات سے نکالا یہ ہماری افواج کی حب الوطنی اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال ہے۔
حاجی ملک علی اصغر اعوان نے تنظیم الااعوان پاکستان کی جانب سے پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج پاک افواج کے دلیر جوانوں کی کاوش ہی ہے کہ ہم اپنے قبائلی بھائیوں کو پر امن ذندگی کی فراہمی کو یقینی بنا چکے ہیں حاجی ملک علی اصغر اعوان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہماری افواج کو ہمت ،جرات اور تمام آفات سے محفوظ فرمائے۔