ادارہ صراط مستقیم نے سُنی تحریک پی پی14 کے اُمیدوارطارق حسن شاہ کی حمایت کا اعلان کردیا

اسلام آباد( جی پی آئی)ادارہ صراط مستقیم کے عہدیداروں نے حلقہ پی پی14سے سُنی تحریک کے اُمیدوارطارق حسن شاہ کی حمایت کااعلان کردیا۔معروف عالم دین علامہ عزیزالدین کوکب، علامہ اشفاق احمدصابری،علامہ شبیراحمدچشتی، دائودعالم رضوی، گلفرازاحمدستی سمیت ادارہ صراط مستقیم کے جملہ اراکین جمعہ کے اجتماعات میں پاکستان سُنی تحریک کے امُیدواروں کے حق میں رائے عامہ ہموارکریں گے۔

ان خیالات کااظہارعلامہ اشفاق صابری نے کُری روڈپر حلقہ پی پی14سے سُنی تحریک کے اُمیدوارطارق حسن شاہ کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ اشفاق صابری نے کہا کہ عوام اپنے ضمیر کا ووٹ سُنی تحریک کے محب وطن اور امن پسندامیدواروں کو دیں۔

98 فیصد غریب عوام کو 2فیصد سیاسی جاگیر داروں کے خلا ف متحد ہو جانا چا ہئے۔11مئی کو عوام سُنی تحریک کے انتخابی نشان ٹیبل لیمپ پر مہر لگا کر پا کستان کی تقدیر بدلنے کیلئے اپناکرداراداکریں۔

اس موقع پرادارہ سراط مستقیم کے سینئر رہنما علامہ عزیزالدین کوکب، علامہ شبیراحمدچشتی، دائودعالم رضوی، گلفرازاحمدستی ودیگرسپورٹروں نے بھی خطاب کیا۔