تنظیم لبیک یا حسین کے ضلعی آرگنائزر سید محمد علی نقوی نے موضع کوٹ بیلہ کا دورہ کیا
Posted on August 6, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات : تنظیم لبیک یا حسین کے ضلعی آرگنائزر سید محمد علی نقوی نے موضع کوٹ بیلہ کا دورہ کیا اور وہاں کے نوجوانوں سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے سیٹھ محمد علی نقوی نے کہا کہ فطری طور پر انسان اجتماعی زندگی گزارتا ہے، اور اگر ہماری زندگی میں نظم نہ ہوتو ہم جنگل کی زندگی گزارتے ہیں۔
اسلام میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ہمیشہ جماعت قائم کی جائے، بلکہ حکم ہے کہ جب نماز کا وقت ہو اور تم دو افراد ہو بجائے اس کے کہ علیحدہ علیحدہ نماز پڑھو جماعت کے ساتھ نماز قائم کی جائے اس کا ثواب بھی زیادہ ہوتا ہے اور اس کے فوائد بھی زیادہ ہوتے ہیں۔
سید محمد علی نقوی نے تمام ممبران کی خدمات کو سراہا اور ان پر زور دیا کہ وہ تنظیم کی بہتری کیلئے کام کریں اور ملکر ایسے اقدامات کیے جائیں، جن سے عوام الناس کو فائدہ مل سکے انہوں نے تمام ممبران کو خوش آمدید کہا جو تنظیم لبیک یا حسین کے ممبران بنے اور تنظیم یاحسین کی بہتری کیلئے کام کریں۔