فیصل آباد: روٹری کلب آف فیصل آباد نے چار لاکھ روپے ادا کرکے غریب مزدور کے چارسالہ بیٹے کا اتفاق ہسپتال لاہور سے علاج کروادیا۔ بچے کے دل میںسوراج تھا۔ کھرڑیانوالہ کا محمد اقبال غریب مزدور ہے اس کے چارسالہ بچے کے دل میں سوراخ تھا جس کے علاج پر سات لاکھ روپے خرچ آتا ہے روٹری کلب فیصل آباد نے اپنے گفٹ آف لائف پراجیکٹ کے تحت اس بچے کے علاج کا ذمہ اٹھایا۔
روٹری کلب لاہور کی وساطت سے اتفاق ہسپتال سے خصوصی رعایت لیتے ہوئے چار لاکھ روپے میں بچے کا کامیاب آپریشن کروایا۔ بچہ تیزی سے روبصحت ہے اس مقصد کے لیے روٹری کلب اسلام آباد نے بھی بھرپورتعاون کیا۔ یاد رہے اس سے قبل روٹری کلب فیصل آباد بھارت سے ایک بچے کا علاج کروا چکی ہے۔ بچے کے والدین روٹری کلب فیصل آباد کی اس کاوش پر بہت خوش اور شکر گزار ہیں۔
روٹری کلب فیصل آباد کے سابق صدر محمد اسماعیل سہروردی نے بتایا کہ ویسے تو ایسے کیسز پر تقریباً 7 لاکھ روپے خرچہ آتا ہے مگرروٹری کلب نے اتفاق ہسپتال سے ایسے مریضوں کے لیے خصوصی پیکج لے رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خدمت خلق ہی انسانی عظمت کو معراج عطا کرتی ہے۔