ملکہ کی خبریں 18/4/2015

Malka

Malka

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) نائب تحصیل دار کھاریاں کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون ۔چار افراد کے خلاف گرانفروشی کرنے پر مقدمات درج تفصیل کے مطابق حکومت پنچاب کی طر ف سے گرانفروشوں کے خلاف جاری اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ متحرک ہو چکی ہے ،نائب تحصیل دار کھاریاں محمد افضل نے گلیانہ میں گوشت مارکیٹ پر چھاپہ مارا اور حکومتی ریٹ سے زیادہ نرخوں پر گوشت فروخت کرنے پر چار دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر دئیے ۔جبکہ پولیس تھانہ گلیانہ نے محمد افضل ولد محمد اقبال اور اسجد ولد نزیر کے خلاف گوشت اضافی نرخوں میں بیچنے پر مقدمات درج کر لئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) پولیس تھانہ گلیانہ ان ایکشن ۔گلیانہ کے رہائشی احسان سے 120گرام چر س بر آمد کر لی ۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ گلیانہ نے گزشتہ روز دوران ناکہ محمد احسان عرف ملتانی سے 120گرام چرس بر آمد کر لی ۔پولیس تھانہ گلیانہ نے ملزم احسان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔