زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام ایجنسی ایفیلیٹ نیٹ ورک کی کراچی میں تقریب

کراچی : پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام ایجنسی ایفیلیٹ نیٹ ورک کی کراچی میں تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب کا انعقاد لاثانیہ ریسٹورانٹ راشد منہاس روڈ پر کیا گیا۔ اس تقریب میں 158 رئیل اسٹیٹ ایجنٹس نے شرکت کی۔ تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ۔ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اس تقریب میں عادل کمال‘ ہیڈ آف ایجنسی ایفیلیٹ نیٹ ورک، آغا سلطان ‘ مینیجر ایجنسی ایفیلیٹ نیٹ ورک، طہٰ محمود ‘ ریجنل ہیڈ ساؤتھ، فروغ خان ‘ ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر سی پی ایم ایل اور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کلاسیفائیڈ عاصم بھٹی شریک تھے۔

تقریب سے مخاطب ہوتے ہوئے عادل کمال کا کہنا تھا کہ ایجنسی ایفیلیٹ دراصل رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے کاروبار کو فروغ دینے کا پروگرام ہے،جس سے بحیثیت مجموعی رئیل اسٹیٹ کے شعبے کو فائدہ حاصل ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام اس پروگرام کے ذریعے سے اپنے تمام پراجیکٹس کی انونٹری رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو فراہم کرتی ہے اور کامیاب ڈیل کرنے والوں کو پر کشش کمیشن بھی دیا جاتا ہے۔ طہٰ محمود نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام نے ہمیشہ سے رئیل اسٹیٹ کی ترقی میں بہترین کردار ادا کیا ہےا ور آئندہ بھی قائدانہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام اپنے مختلف پروگرامز سے اس شعبے کی خدمت کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی یہ روایت برقرار رہے گی۔

تقریب میں شرکت کرنے والے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی آگاہی کیلئے آغا سلطان نے زمین ایفلیٹ پروگرام کے بارے میں تفصیلات بھی بیان کی اور بعد ازاں شرکاء کے تمام تر سوالوں کے جوابات بھی دیے گئے ۔ اِس ضمن میں آغا سلطان نے کہا کہ زمین ایفلیٹ پروگرام کے حوالے سے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کا ردعمل انتہائی مثبت ہے ۔ اس پروگرام سے مزید نئے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس بھی ہمارے نیٹ ورک کا حصہ بن رہے ہیں۔

Zameen Affiliate Program

Zameen Affiliate Program

Zameen Affiliate Program

Zameen Affiliate Program

Zameen Affiliate Program

Zameen Affiliate Program