سیالکوٹ : ورلڈ تحفظ ختم نبوتۖ کونسل کے زیر اہتمام سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس آج ہفتہ بعد نماز عشاء مرکزی جامع مسجدالمہتاب کچا شہاب پورہ میں منعقدہ ہو گی۔کانفرنس کی صدارت علامہ خالد محمود کیلانی کرینگے۔
جبکہ چیئرمین سپریم کونسل آف ورلڈ تحفظ ختم نبوتۖ پیر سید سیف اللہ خالد گیلانی سربراہ پاکستان مشائخ وعلماء کونسل ،سابق وزیر مذہبی امور حکومت آزاد کشمیر صاحبزادہ حامد رضا،پیر سید شجاعت علی حسین شاہ پیر عتیق الرحمن ،پیر نبیل الرحمن،پیر سید امجد علی شاہ گیلانی ،پیر سید فدا حسین شاہ زنجانی ،پیر سید محمد عارف بہائوالحق شاہ ،پیر سید محمد عثمان علی شاہ امامی ،پیر حافظ محمد اشرف نقشبندی،سجاد احمد حکیم القادری ،علامہ مفتی خادم حسین خادم القادری ،پیر محمد الیاس محمدی سیفی،پروفیسر سجاد کریمی ودیگر علماء و مشائخ عظام مہمانان خصوصی ہونگے۔
صاحبزادہ محمد بدیع الزماں ایڈووکیٹ،ڈاکٹر لیاقت علی نیازی،عرفان محمود برق،محمد آصف بھلی ،پروفیسر شجاعت علی مجاہد و دیگر خطاب وہدیہ نعت پیش کرینگے۔