گجرات کی خبریں 22/12/2016

Mass Marriage Program

Mass Marriage Program

گجرات (جی پی آئی) شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سرپرستی اور منہاج ویلفیئر فائونڈیشن گجرات کے زیر اہتمام گجرات کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماعی شادیوں کا پر وقار پروگرام قندفشاں میرج ہال میں منعقد ہوا۔ مہمان خصوصی مرکزی صدر صاحبزادہ سید امجد علی شاہ ڈائریکٹر MWF تھے۔ خصوصی شرکت ممتاز مذہبی و سماجی رہنما صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل کی تھی۔13 پر وقار اجتماعی شادیوں کی تقریب سعید تلاوت قرآن مجید سے ہوئی۔ تلاوت قرآن مجید علامہ محمد عمر علوی نے کی۔ نعت مصطفی حافظ سید نوید الحسن شاہ پیش کی۔ حاجی اردش جاوید وڑائچ اجتماعی شادیوں کے روح رواں نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ علامہ محمد احمد رضا ‘ ساجد محمود بھٹی’ صاحبزادہ سید علامہ فرحت حسین گیلانی’ صاحبزادہ سید امجد علی شاہ نے اظہار خیال کیا۔ اور صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے حصوصی دعا کروائی۔ علامہ محمد احمد رضا نے خطبہ نکاح پڑھا۔ علامہ ساجد محمود قادری ‘ علامہ محمد علی علوی نے نکاح پڑھایا۔ مقررین نے 13 اجتماعی شادیوں کے انعقاد پر حاجی ارشد جاوید وڑائچ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اجتماعی شادیوں کے اتنے بڑے منظم پروگرام کے انعقاد پر انصرام و انتظام پر بھی اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کے ساتھ خوشیاں منانے کا حاجی ارشد جاوید وڑائچ نے حق ادا کر دیا ہے۔ اور پوری تحریک کے دل ٹھنڈے کر دئیے ہیں۔ حکومت سے باہر رہ کر بھی تحریک منہاج القرآن مخلوق خدا کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ الحمد اللہ ہر شعبے میں منہاج ویلفیئر فائونڈیشن خدمت مخلوق خدا کا فریضہ بھر پور انداز میں ادا کر ہری ہے۔ اس سال بفضل تعالیٰ حضور ۖ کی عمر مبارک کی نسبت سے 63 اجتماعی شادیوں کا ہندسہ مکمل کر رہی ہے۔ تحریک منہاج القرآن اور قائد نے اپنے کارکنوں کو حقوق اللہ کے ساتھ حوق العباد کا بھی شعور دیا ہے۔ آج حکومت کے پاس وسائل ہونے کے باوجود بھی اپنی غریب عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا ہوا ہے۔ اس وقت تک پندرہ سو شادیواں منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کروا چکی ہے۔ آج کا پروگرام منہاج القرآن کی طرف سے مخلوق خدا کی خدمت کی ایک جھلک ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری عوام کو اصل جمہوری نظام دینا چاہتے ہیں جو نظام حضور ۖ نے ریاست مدینہ قائم کر کے دیا تھا۔ اس موقع پر لاہور سے چوہدری ریاست علی چدھڑ رہنما PAT ‘ راجہ ندیم ‘ چوہدری وسیم ہمایوں کے علاوہ’ چوہدری عطاء اللہ گل’ چوہدری کلیم وڑائچ چیئرمین گورالی’ مرزا طارق بیگ’ امیر تحریک ضلع گجرات’ چوہدری محمد اکرم’ چوہدری سلیم شکتی چیئرمین’ محمد پرویز ‘ صاحبزادہ پیر سید زوار حسین شاہ’ چوہدری علی ابرار جوڑا’ مہر مشتاق ‘ چوہدری شاہد ‘ محمد اسماعیل ‘ ڈاکٹر سرور’ ڈاکٹر ندیم بھٹی’ میاں محمد ریاض انصاری زرقا فین’ میاں محمد سلیم قندفشاں’ چوہدری ظفر ککرالی فرانس’ چوہدری افضال سیال اٹلی’ ملک عبدالرحمن اٹلی’ افتخار کاشمیری انگلینڈ’ شیخ محمد عرفان’ ڈاکٹر صفدر اقبال’ چوہدری حمزہ’ چوہدری اظہر حسین’ شوکت بٹ’ راجہ اسد علی’ چوہدری سلیم وڑائچ’ چوہدری عثمان وڑائچ’ چوہدری چوہدری حمزہ’ مرزا محمد پرویز’ مرزا منور حسین’ چوہدری ارشد بھٹی’ شہزاد اکرم’ حاجی محمد ریاض’ خالد محمود گورالی’ نعیم شریف صابری’ حاجی محمد اصغر قادری’ بلال مصطفوی’ ملک فیصل سرور صدر MSM’ اورنگ زیب وڑائچ’ زاہد بیگ مرزا’ علامہ ریحان قادری’ علامہ مدثر چشتی’ حاجی عبدالطیف’ محمد فیاض گوہر و دیگر شریک تھے۔
………………………………
گجرات( جی پی آئی) منہاج ویلفیئر فائونڈیشن گجرات کے زیر اہتمام 13 مستحق یتیم مسکین بچیوں کی تقریب رخصتی کی پر وقار تقریب سعیدت قندفشاں بینکوئیٹ میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ اجتماعی شادیوں کے روح رواں حاجی ارشد جاوید وڑائچ کی طرف سے 13 دلہنوں کو سلامی بھی دی گئی۔ جہیز اور 12 سو افراد کے کھانے کے تمام تر اخراجات حاجی ارشد جاوید وڑائچ نے برداشت کئے۔ حاجی ارشد جاوید وڑائچ کا حب الوطنی اور جذبہ خدمت خلق تمام اہل ثروت لوگوں کیلئے قابل تقلید عمل ہے۔ حاجی ارشد جاوید وڑائچ نے 13 دلہنوں کو اپنی بیٹیوں کی طرح رخصت کیا ۔ اور اب تک 53 بیٹیوں کی شادیاں کروا چکے ہیں۔ حاجی ارشد جاوید وڑائچ کے ساتھ حاجی ناصر عزیز مغل’ علامہ ساجد محمود قادری’ چوہدری غلام سرور وڑائچ’ علامہ مظہر حسین قادری م’ مظہر اقبال نقشبندی کی انتظامات کے سلسلے میں بھر پور معاونت حاصل ہوتی ہے۔ اس پر فتن دور میں اللہ تعالیٰ نے ایسے درد دل انسان بھی پیدا کئے ہیں جو ہمہ وقت اللہ کی مخلوق میں بے سہارا لوگوں کی مدد کیلئے اور خدمت کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔ اور اگر یہی جذبہ خدمت خلق صاحب ثروت لوگوں کے دلوں میں ہو تو پاکستان میں غربت ختم ہو سکتی ہے۔
………………………………
گجرات( جی پی آئی) حاجی ارشد جاوید وڑائچ صدر منہاج ویلفیئر فائونڈیشن یورپی یونین کی اٹلی سے گجرات میں منہاج ویلفیئر فائونڈیشن گجرات کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں میں شرکت اور 13 باراتوں کا قند فشاں بینکوئٹ میرج ہال میں پر تپاک استقبال’ حاجی ارشد جاوید وڑائچ کے ہمراہ استقبالیہ میں چوہدری عمر جاوید وڑائچ’ چوہدری غلام سرور وڑائچ’ علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری’ علامہ ساجد محمود قادری’ نعیم شریف صابری’ چوہدری امجد اقبال’ مرزا طارق بیگ’ چوہدری گلریز محمود اختر وڑائچ ضلعی صدر PAT’ چوہدری جاوید وڑائچ’ چوہدری عنایت وڑائچ’ میاں سلیم ‘ چوہدری افضل وڑائچ’ حاجی ناصر عزیز مغل’ مظہر اقبال ‘ چوہدری سلیم وڑائچ و دیگر حافظ سلیم رضا و دیگر موجود تھے۔ مرکز لاہور سے صاحبزادہ سید امجد محمود مرکزی صدر منہاج ویلفیئر فائونڈیشن صاحبزادہ علامہ سید فرحت عباس گیلانی’ ساجد محمود بھٹی’ عمر ریاض ساہی’ چوہدری مظہر دیونہ’ صوبائی نائب صدر PAT کا بھی پرتپاک استقبال کیا گیا۔ 13 دلہنوں اور باراتوں کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ گلاب کے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ میرج وقفے وقفے سے باراتوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ میرج ہال میں درو د سلام پڑھا جاتا رہا۔ اس موقع پر ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین کی بہت بڑی تعداد موجود تھے۔ 12 سو سے زائد افراد کے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ باراتوں کے استقبال کیلئے خصوصی فوجی بینڈ کا اہتمام بھی منہاج ویلفیئر فائونڈیشن نے ہی کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے فرائض میں غفلت برتنے پر ہائیر سیکنڈری سکول کے پرنسپل کو شوکاز نوٹس، طلبہ کو پریکٹیکل نہ کرانے پر سائنس ٹیچر اور ڈومیسائل بروقت جاری نہ کرنے پر تحصیل آفس کھاریاں کے ڈومیسائل کلرک کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ڈی سی او نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر وقار حسین خان، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف اور ڈی ڈی ایچ او کھاریاں ڈاکٹر سید محمد علی کے ہمراہ اچانک چیکنگ کے دوران گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول امرہ کلاں کا معائنہ کیا ، دوران چیکنگ سکول کونسل غیر فعال ہونے، کوالٹی آف ایجوکیشن پر توجہ نہ دینے اور انتظامی امور غیر تسلی بخش پائے جانے پر انہوںنے سکول کے پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کرنے، سائنس لیب میں طلبہ کے پریکٹکل نہ کرانے سائنس ٹیچر کو معطل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ ڈی سی او نے تحصیل آفس کھاریاں کے دورہ کے موقع پر ڈومیسائل برانچ کا معائنہ کیا جہاں کئی روز سے امیدواروں کی درخواستیں زیر التوا ء تھیں جس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہوںنے ڈومیسائل کلرک کی معطلی کے احکامات جاری کر دیے۔ بعد ازاں انہوںنے گورنمنٹ بوائز و گرلز سکولز دھنی ، دھوریہ ،پنڈی سلطان پورآر اایچ سی ڈنگہ، بی ایچ یو امرہ کلاں، چنن اور پنڈی سلطان پورکا معائنہ کیا ۔ ڈی سی او نے تعلیمی اداروں کے دورہ کے موقع پر صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور مختلف کلاس رومز میں جاکر طلبہ و طالبات کی تدریسی سرگرمیوں کے بارے میں استسفار کیا ۔ انہوںنے سکولوں کی لائبریریوں، لیباریٹریز اور کمپویٹر لیب کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ طلبہ و طالبات کو ان سے استفادہ کے بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ ہیڈ ماسٹرز سکول کونسلز میں فعال ممبران کو شامل کریں اور ہر ماہ باقاعدگی سے اجلاس منعقد کئے جائیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ این ایس بی فنڈز کا درست استعمال یقینی بنایا جائے اور ان فنڈز کی مدد سے سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ہسپتالوں کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور ڈرگ سٹورز کا معائنہ کیا۔ ڈی سی او نے ڈاکٹر ز و عملہ کی حاضری بھی چیک کی اور ہدایت کی کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انہیں مفت ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔انہوںنے ہدایت کی کہ آر ایچ سی اور بنیادی مراکز صحت کے انچارج مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ان اداروں کی حالت زار بہتر بنانے پر بھی بھرپور توجہ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) کرسمس کے موقع پر عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی سہولت کیلئے تینوں تحصیلوںمیں کرسمس بازار قائم کر دیے گئے ہیں، 24دسمبر تک قائم رہنے والے ان بازاروں میں آٹا، گوشت، اور کریانہ کی مختلف اشیاء مارکیٹ سے کم نرخوں پر فروخت کی جائیں گی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر گجرات میں لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک گجرات، تحصیل کھاریاں میں چرچ روڈ نز د ریلوے کوارٹرز لالہ موسیٰ اور سرائے عالمگیر میں یوحنا آباد میں کرسمس بازار قائم کیا گیا ہے ۔ دریں اثناء کرسمس بازار گجرات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس زیر صدارت اے سی گجرات ظہیر چٹھہ منعقد ہوا جس میں انڈسٹریز اکرام الحق، ٹی او آر فیاض احمد، ڈی ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز و دیگر افسران ، صدر مرکزی انجمن تاجراں جاوید بٹ، صدر ریلوے روڈ ملک سرفراز و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرسمس بازاروں میں بیس کلو گرام آٹے کا تھیلہ مارکیٹ سے 20روپے سستا560روپے میں جبکہ دس کلو گرام تھیلہ 310روپے میں فروخت ہوگا، چکن مارکیٹ ریٹ سے دس روپے فی کلو گرام کم قیمت پر، بڑا اور چھوٹا گوشت مارکیٹ ریٹ سے بیس کلو گرام سستا فروخت کیا جائے گا جبکہ کریانہ آیٹمز مارکیٹ سے فی کلو پانچ روپے سستی فراہم کی جائیں گی۔ دریں اثنا ء کرسمس کے موقع پر تحصیل کھاریاں میں چرچ روڈ نز د ریلوے کوارٹرز اور سرائے عالمگیر میںیوحنا آباد میں بھی مسیحی بھائیوں کو سبسڈی پر اشیائے ضروریہ دستیاب ہوں گی۔
۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی نے کہا ہے کہ کسی شخصیت کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین اس کے مشن اور پروگرام کو اپنانا اور آگے پہنچاناہے جو قومیں اپنے اسلاف کے کارناموں کو بھلادیتی ہیں وہ اپناقومی تشخص کھوبیٹھتی ہیںان خیالات کااظہار انھوں نے جامع مسجدخلافت راشدہ کوٹلہ اربعلی خان میں ممتاز عالم دین جمعیت علماء اسلام اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے راہنما مولانا قاری غلام رسول شوق کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس کی صدارت حضرت خواجہ خلیل احمد سجادہ نشین خانقاہ کندیاں شریف نے کی ضلع گجرات کے سرکردہ علماء کرام مولانا پروفیسر اشفاق منیر وڑائچ ،مولانا عبید اللہ اختر ،مولانا عطاء اللہ فاروقی،مولانا الیاس احمد ،مجلس احراراسلام کے ضلعی امیر قاری ضیاء اللہ ہاشمی ،مولانامرحوم کے جانشین مولانا انیس الرحمن شوق ودیگر موجود تھے مولانا شجاع آبادی ضلع گجرات کے دوروزہ تبلیغی وتنظیمی دورہ پر تشریف لائے تو لالہ موسیٰ میں ضلعی مبلغ مولانا محمد قاسم سیوطی کی قیادت میں جماعتی رفقاء نے آپ کا خیر مقدم کیا،مولانا شجاع آبادی نے کوٹلہ ارب علی خان ،چھوکرخورد،ساکہ ،دولت نگر اورپنجن کسانہ میں اجتماعات ،کارنرمیٹنگزاور جماعتی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کسی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور پوری دنیا میں قادیانیت کا تعاقب کیا جائے گا،قادیانیت کو ریورس گئیرلگ چکا ہے حکمرانوں کی قادیانیت نوازی قادیانیوں کی بقا کاسبب نہیں بن سکتی انہوں نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی فزکس کے شعبہ کو ایک محب وطن مسلمان سائنسدان داکٹرریاض الدین کے نام سے تبدیل کر کے قادیانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کے نام رکھنے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالسلام نے یہ کہ کر پاکستان چھوڑ دیا تھاکہ میں ایسی ملعون سرزمین نہیں رہ سکتا جس میں قادیانیوں کوغیرمسلم اقلیت قراردیا گیا ہے نیزانہوں نے نیشنلائز تعلیمی ادارے قادیانیوں کو واپس کرنے کی بھی پرزورمذمت کی اور کہا کہ نیشنلائزادارے قادیانیوں کو واپس کرنے سے سینکڑوں ٹیچرز،پروفیسرز،اوراساتذہ کا مستقبل مخدوش حکومت کے اربوں روپے جو تعمیرات پر خرچ ہوئے ڈوبٹے اورہزاروں طلبہ کو ارتدادکی گودمیں ڈالنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام دینی وسیاسی جماعتوں پرمشتمل رہنماؤں کی اے پی سی بلانے پر مشاورت جاری ہے ضلعی مبلغ مولانا محمدقاسم سیوطی تمام پروگراموںمیں ساتھ رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں( جی پی آئی) راہنما مسلم لیگ(ن) یونین کونسل ڈوگہ کونسلر محمد ناصر ایوب سیٹھ رڑیالہ کی اہلیہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں موضع رڑیالہ میں سپردِ خاک کر دیا گیانمازِ جنازہ ممتاز سیاسی سماجی مذہبی کاروباری شخصیات اور عزیز واقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نمازِ جنازہ مولوی عبدالحق نے پڑھائی نمایاں طور پر شرکت کرنے والوں میں چوہدری آصف رضا کوٹلہ، چیئرمین یونین کونسل ڈوگہ ملک اشفاق اعوان، راجہ مسعود لالہ موسیٰ، وائس چیئرمین یوسی ڈوگہ حاجی راجہ فضل الرحمن مکوال، کونسلر ملک عمران ڈوگہ، کونسلر راجہ حنیف نوتھیہ، کونسلر راجہ غضنفر مکوال، راجہ نصر اللہ مکوال، ڈاکٹر خالد بٹ رڑیالہ، راجہ سجاد پنڈی ہاشم، صحافی شہزاد احمد کھاریاں صحافی سید تنویر نقوی لمے شریف، چوہدری غلام فرید کھٹانہ، میاں طار الرحمن رڑیالہ، حاجی مشتاق کھاریاں، عامر رضا کھاریاں، محمد وسیم کھاریاں چوہدری رضا گجر کھاریاں، اسامہ یونس کھاریاں، ظفر اقبال کھاریاں، عبدالحق بٹ رڑیالہ، عابد بٹ رڑیالہ، مہر ناظم حسین رڑیالہ، کسان کونسلر راجہ طفیل میڑھ، ٹھیکیدار فاروق تھپلہ، راجہ افتخار علی مکوال سابق نائب ناظم، ڈاکٹر رفاقت علی راجہ بھروٹ، راجہ عمران گل، راجہ زاہد سرفراز عقیل احمد (پنجاب پولیس)، مصور چوہدری کھاریاں، صوبیدار فاضل، راجہ عبدالرحمن میڑھ، ملک ابرار کھاریاں، امین خان، ڈاکٹر سیف کھاریاں، چوہدری اشفاق مہدی کھاریاں، ملک شاذر صدیق ڈوگہ، محمد بشارت مرزا، مرزا اصغر راولپنڈی، ناصر محمود، جاوید مسیح، صوفی عبدالعزیز رڑیالہ، حافظ اختر محمود، راجہ خلیل بھروٹ، چوہدری بشیر میڑھ، فیصل محمود کھاریاں اور دیگر شامل تھے۔ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا کل صبح10تا11 بجے رڑیالہ میں ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں( جی پی آئی) میونسپل کمیٹی کھاریاں میں چیئرمین کی سیٹ پر آج مقابلہ ہوگا تین امیدوارآمنے سامنے ہیں پی ٹی آئی کی جانب سے چوہدری اسفند اصغر علی، آزاد امیدوار شیخ محمد حفیظ اور آزاد امیدوار حاجی محمد اسلم خان میدان میں پی ٹی آئی کے پاس 6جبکہ مسلم لیگ(ن) کے پاس 10ممبران ہیں مسلم لیگ(ن) کے حمایت یافتہ امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں آج فیصلہ ہوگا کہ ان تینوں میں سے کون فاتح ہوتا ہے پولنگ صبح9بجے سے شام4بجے تک TMA میں ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں( جی پی آئی) آج گجرات کے چوہدریوں کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو جائے گی انشاء اللہ مسلم لیگ(ن) کا پینل واضح برتری کے ساتھ کامیاب ہوگا آج ضلع گجرات کے منتخب چیئرمین اور ضلع کونسل کے مبران اجارہ دارانہ سیاست کا خاتمہ کریں گے اور ضلع کی تعمیر و ترقی عوامی خوشحالی کے لئے ”شیر” پر مہریں لگائیں گے اور چوہدری محمد علی تنویر کو چیئرمین شعیب رضا، شیرافگن کو وائس چیئرمین منتخب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار MNA چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی الیکشن ،بلدیاتی الیکشن میں عوام نے مسلم لیگ(ن) پر اعتماد کیا آج منتخب بلدیاتی نمائندے عوامی اعتماد رپ پورا اترتے ہوئے مسلم لیگ(ن) پر اعتماد کریں گے ہم متحد ہو کر مخالفین کا دھڑن تختہ کریں گے مخالفین کے تمام حربے اور ہتھکنڈے پہلے کی طرح ناکام ہوں گے ہمیں اپنے غیور اور باضمیر ساتھیوں پر فخر ہے جو کہ مخالفین کی سازشوں اور سبز باغ کے جھانسے میں نہیں آئے اور ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا انہوں نے کہا کہ آج گجرات کے چوہدری شکست فاش سے دوچار ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں( جی پی آئی) چوہدری محمد علی تنویر بھاری اکثریت سے ضلع گجرات کے چیئرمین منتخب ہوں گے مسلم لیگ(ن) کا اتحاد اور آزاد ممبران کی حمایت نے ان کی کامیابی کی نوید سنا دی آج صرف رسمی کارروائی ہوگی گذشتہ روز کے اکٹھ سے ان کی کامیابی کا نقارہ بج چکا ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز اوورسیز پاکستان ملک محمد الیاس چوہڑ پور اٹلی ،امتیاز آکیہ سپین اور چوہدری امجد رولیہ اٹلی نے مشترکہ طور پر کیا انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور علاقہ کی تعمیر و ترقی مسلم لیگ(ن) ہی کروا رہی ہے اور یہ بات کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے منتخب بلدیاتی نمائندے اسی مشن کی تکمیل کے لئے مسلم لیگ(ن) کے پینل کو کامیاب بنائیں گے ہم پرامید ہیں کہ چوہدری محمد علی تنویر کامیاب ہو کر اپنے بھائیوں M.N.A چوہدری عابد رضا اور MPA چوہدری شبیر احمد کی طرح ضلع گجرات کو بھی ہرلحاظ سے ماڈل ضلع بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں( جی پی آئی) آج ضلع گجرات کی چیئرمینی کی ”پگ” چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ کے سر پر ہی سجے گی ہم ان کو واضح اور تاریخ ساز فتح سے ہمکنار کریں گے مسلم لیگ(ن) کا پینل کامیاب ہوگا ان خیالات کا اظہار مشترکہ طور پر چیئرمین ملک محمد اشفاق ڈوگہ، ملک آصف صبور، ڈاکٹر محمد عباس چوہدری گلیانہ، ملک اقبال اعوان ملکہ، ملک صفدر بھگوال، ملک اکرم ڈھل، چوہدری سہراب اور دیگر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ MNA چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور MPA چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی قیادت میں متحد ہو کر منظم انداز میں ووٹ کاسٹ کریں گے اور یہ سیٹ جیت کر قائدین میاں برادران کو تحفے میں دیں گے آج مسلم لیگ(ن) تاریخی اتحاد کا عملی مظاہرہ کرے گی اور منتخب چیئرمین/ممبر ضلعی کونسل مسلم لیگ(ن) کے پینل کو ہی کامیاب بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں( جی پی آئی) کھاریاں پریس کلب کے صحافیوں کا اتحاد اور اتفاق قابل رشک ہے جو پیار کھاریاں میں ملا ہے اس کو زندگی بھر یاد رکھوں گا صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جس کی حرمت کو قائم رکھنا ہی صحافیوں کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار معروف صحافی، کالم نگار شفقت رضا(سپین) نے گذشتہ روز کھاریاں پریس میں صحافیوں سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ممتاز اوورسیز پاکستانی چوہدری امتیاز آکیہ (سپین)، ملک آصف اعوان بدرمرجان (ڈنمارک)اور ملک ماجد اعوان بدرمرجان بھی موجود تھے۔ پریس کلب پہنچنے پر مہمانوں کا شایان شان استقبال کیا گیا۔ پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے اہتمام سینئر صحافی نصراللہ چوہدری نے کیا تھا اس موقع پر جنرل سیکرٹری آفتاب احمد نذر، فنانس سیکرٹری جبار ساگر، سینئر نائب صدر حافظ محمد عمران خلجی، چیئرمین تعمیراتی کمیٹی سید تنویر نقوی، کوارڈی نیٹر اعجاز مرزا، نائب صدر حکیم غلام شبر، ندیم گیلانی سابق صدر، قربان گجر، عتیق لال، طاہر رشید صدیقی، نور اسلام، احسان الحق، چوہدری محمد انور چوہان اور دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں( جی پی آئی) راہنما پی ٹی آئی حلقہ این اے107تاشفین صفدر مرالہ پورے ذمہ دارانہ انداز میں میڈیا پر پارٹی کی نمائندگی کر رہی ہیں الیکٹرانک میڈیا پر جہاں پی ٹی آئی کی ترجمانی کرتی ہیں تحصیل کھاریاں ضلع گجرات کا نام بھی روشن کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہار راہنما PTI یوسی ملکہ راجہ رئیس بدھوچک کسان کونسلر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ہردلعزیز بہن اور لیڈر پر فخر کرتے ہیں اور ان کی قیادت میں پارتی کی ترقی اور ترویج کے لئے کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی انہی کی قیادت میں علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی) معروف عالم دین محمدعارف ہزاروی کی بیٹی کی شادی کے دولہاچوہدری مقیط امجد کے ساتھ بخیرو بخوبی سر انجام پائی۔تقریب میں پیر علی جنید الحق گولڑہ شریف،پیرمبارک علی شاہ،پیر غلام رسول اویسی،پیر تبسم بشیر اویسی،مفتی نعیم اللہ سرائے عالمگیر،پیر شبیر احمدنعمانی،پی ٹی آئی کے محمداحمدچٹھہ،جماعت اسلا می کے محمدمشتاق بٹ،ضلعی صدر مسلم لیگ (ن)مستنصر علی گوندل، سابق وفاقی سیکرٹری مواصلات چوہدری ساجد حسین چٹھہ،سابق سیکرٹری لاء حسن نواز جوندہ،امیدوار چیئرمین وزیرآبادبابو شعیب ادریس،صاحبزادہ سید آل احمد،صاحبزادہ محمدکاشف چشتی،حافظ مشتاق احمدکوکب،مہرطاہر جاوید مٹھو،قاری سعید احمدارشد،قاری محمدناصر،محمداکرم غفوری،سعید احمدجوندہ،محمدعاکف ہزاروی،محمدشارف ہزاروی،گوھر رشید،آصف محمودکلیر،حافظ جعفر حسین،مرزا تقی علی،محمداصغر ہیرا،خواجہ محمدشعیب،ملک محمدیوسف چاند،الحاج ارشد محمودسلیمی،راجہ سیف اللہ سیفی،ملک محمدشہبازکلیار،فارو ادریس بٹ،اویس جاوید مہر،میاں نعیم الحق،حاجی حبیب الرحمن ہائی کلاس بیکری والے،ڈاکٹر ناصر امین بٹ،طاہر رشید سمیت سیاسی وسماجی راہنمائوںومعززین علا قہ کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی)جماعت اسلا می ضلع گوجرانوالہ کے امیرڈاکٹرعبید اللہ گوھرنے کہا ہے کہ وزیراعظم احتساب سے بھاگ کرآئین وقانون اورجمہوری روایات کوروبد رہے ہیں۔قومی دولت کولوٹ کر راہ فراراختیارکرناملک وقوم کی آئندہ نسلوںسے غداری ہے۔ملک پرآج بھی ایسٹ انڈیا کے ایجنٹ قابض ہیںسیاسی جماعتوںنے کبھی بھی آئین وقانون کی بالادستی کے لئے کام نہیںکیا۔ہمارے لیڈر جمہوریت میںمارشل لاء کے نعرے لگاتے ہیں۔30دسمبرتایکم جنوری مری میںضلعی اجتماعی ارکان میںمرکزی قائدین خطاب کرینگے۔وہ اجتماع ارکان کی تیاریوںکے سلسلہ میںدورہ وزیرآبادکے موقع پرمقامی صحافیوںسے گفتگوکررہے تھے۔اس موقع پرضلعی جنرل سیکرٹری وسیم شاہد اولکھ،عبد الوکیل علوی،صابر حسین بٹ،محمدفاروق مرزا،زمان حیدرچیمہ سمیت متعددذمہ داران موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میںآزاد وشفاف انتخابات آج تک نہیںہوئے جب تک شفاف انتخابات نہیںہونگے عوامی نمائندے کرنے والے خدمتگارایوان اقتدارمیںجانے سے محروم رہیںگے۔حقیقی ومخلص قیادت کولانے کے لئے الیکشن کمیشن کونکیل ڈالنے کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی)ممتاز سماجی راہنما رانا وحید االرحمن ڈسکوی نے کہا ہے کہ حضرت آدم علیہ اسلا م نے حضرت شیث علیہ اسلا م کوجہاںدیگر نصیحتیںفرمائیںوہاں پر یہ بھی فرمایا کہ میرے بیٹے ایک بات بطورخاص پیش نظر رہے کہ تم اسم محمدۖ کووردزباںرکھناکیونکہ میںنے اسم محمدۖ کوعرش الٰہی کے پائے پرلکھا ہوادیکھا ہے۔میںنے یہ نام آسمانوںکی سیرکے دوران بھی ہرجگہ دیکھامیںنے جنت کے ہر محل میںحوروںکی پیشانیوںپرکلیوںاورپتوںپرسدرة المنتہٰی کے ہر پتے پراورفرشتوںکی آنکھوںپریہ مبارک نام لکھا ہوا ہے۔وہ عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوںنے کہا کہ نبی آخر الزماںۖ دنیا میںنوربن کرتشریف لائے جن کے نورسے پوری دنیا میںاجالاہوااورجہالت کے خاتمہ ہوا۔حضرت محمدمصطفی ۖ کی زندگی ہمارے لئے کامل نمونہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیالکوٹ( جی پی آئی)ملت اسلامیہ کے لئے اسوۂ رسول ۖ ہی مشعل راہ ہے ۔ ملک و قوم سیرت النبی ۖ سے ہر سطح اور ہر شعبہ میں راہنمائی حاصل کر سکتے ہیں ۔رسول اعظم ۖ کی سیرتِ طیبہ میں ہی کامیابی اور سنتِ رسول ۖ پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا کو مسخر کر سکتے ہیں ۔نبی کریم ۖ نے ہر رشتے ، طبقے اور فرد کے حقوق و فرائض متعین کئیے ۔ عورتوں کو عزت عطا فرمائی، غلام و آقا کا تصور ختم کیا ۔خود انحصاری اور اعتماد کی فضا قائم کر کے عرب کے بدو افراد کو قوموںکی امامت کے قابل بنایا ۔آج پھر اُسی اسلامی تشخص کو اجاگر کر کے پوری قوم کو سنتِ نبوی ۖ کا پیکر بنا کر ترقی کی منازل کی طرف گامزن ہونے کی ضرورت ہے ۔باہمی انتشار ، عرب و عجم کا تصور اور قوم و قبیلوں کا تفاخر ہماری پستی کی علامت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی موضع بھروکے میں منعقدہ محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا ملتِ اسلامیہ کا ایک خدا، ایک رسول ،ایک قرآن اور ایک دستور حیات ہے ۔آج قوم کو بھی ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ رسول اعظم ۖ نے افراد ملت کی تربیت کر کے عظیم قوم بنایا ۔ اسوۂ رسول ۖ کسی طبقہ ،قوم یا قبیلہ کے لئے نہیں بلکہ کائنات ارضی کے لئے نمونہ ہے ۔اسی پاکیزہ سیرت سے راہنمائی حاصل کر کے عرب کے بدودنیا کے رہبر بن گئے ۔ جھگڑنے والے محبتوں کے سفیر اور دولت پہ مغرور ،در رسول ۖ کے فقیر بن گئے ۔حضور اکرم ۖ نے فرد سے لے کر قوم و ملت کی تربیت و اصلاح کا جامع پلان عطا فرمایا ۔موجودہ دور میں اصلاح معاشرہ کی اشد ضرورت ہے ۔معاشرے میں بگاڑ سے ہی دہشت گردی، لاقانونیت، فرقہ بندی اور چور بازاری جنم لیتی ہے ۔ اس موقعہ پر محمد بشار ت خاں قادری اویسی،قاری محمد اشرف ،بشیر احمد نقیبی، محمد منیر عارف چوراہی ،ماسٹر محمود ،حافظ محمد عنصر ،محمد عظیم ،قاری محمد ارشد اویسی ناظم تحریک اویسیہ پاکستان ضلع نارووال،محمد بشارت خاں اویسی قادری، سرور بیگ ،محمد عمران اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی)کنوینئر ورلڈ مینارٹیز الائینس اورآرگنائزر عوامی مسیحا پارٹی جے سالک نے ڈسکہ سول پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جے سالک نے کہا کہ اقلیتوں کے انتخاب کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں تیرہ سالہ قانونی چارہ جوئی کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کے فل بینچ نے 5اگست 2015کو یہ فیصلہ سنایا تھاکہ اقلیتوں کے طریقہ انتخاب کو درست کیا جائے اور انہیں سلیکشن سے نکال کر الیکشن میں لایا جائے کیوں کہ سلیکشن میں رکھنے سے اقلیتوں کو دوسرے درجے کا شہری تصور کیا جارہاہے ، اقلیتوں کے ساتھ ا متیازی سلوک نہ کیا جائے ، لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ اس فیصلے کو آئے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود پارلیمنٹ میں اس پر بات تک نہیں کی گئی۔ انہوں نے اقلیتوں کے مزید مسائل بتاتے ہوئے کہا کہ ٹھیکیداری نظام کے تحت سینیٹری ورکرز کے حقوق کوپامال کیا گیا اور انکی تمام مراعات ختم کر دی گئیںجو کہ غریب سینیٹری ورکرز کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچی آبادیوں میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، اور کچی آبادیوں میں مکین پانی، بجلی اور گیس جیسی بنیادی سہولیات کے فقدان سے دوچار ہیں۔

۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی)عظیم الشان محفل جشن عیدمیلادالنبی ۖ 24دسمبربروزہفتہ بعد از نماز عشاء وارڈنمبر 12حاجی مہردین والی گلی کاہنہ نومیں ہوگی،یہ محفل بفیضان نظر پیرطریقت رہبر شریعت پیرسید حسین شاہ ہورہی ہے جس میں ملک کے نامورومعروف نعت خواں بارگاہ رسالت حضر ت محمد ۖ میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے،خصوصی خطاب مولانا حافظ حفیظ الرحمن ،تلاوت قاری مدثررحمان نعیمی اور نقابت کے فرائض تنویرعباس طاہرقادری انجام دیں گے،اس محفل میں علاقہ کی معززشخصیات غلام مصطفی بھٹی،محمدعمران،ڈاکٹرعدنان،سیدواجدعلی شاہ ودیگر خصوصی شرکت کرینگی۔
۔۔۔۔۔۔
کراچی( جی پی آئی)تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس وقت ملک میں کیا کھیل جارہاہے عوام کو اس سے بے خبررکھا جارہاہے ،مودی سے سے محبت کلبھوشن یادیو کی رہائی کا سبب بن سکتی ہے ۔ہم نے کلبھوشن یادیو کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا سب کچھ قوم نے دیکھا اس کے باجودیہ کہنا اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہوگا کہ بھارتی جاسوس کے خلاف حکومت کے پا س سوائے ایک اعترافی ویڈیوکے اور کوئی ثبوت نہیں ہے ،کیا یہ ثبوت کم ہے کہ بھارت اپنی خفیہ ایجنسی کی مدد سے کراچی اور بلوچستان کی عوام کے ساتھ خون کی ہولی کھیلتی رہی ؟ کیا اس اعترافی ویڈیو میں ان تمام جرائم کا اعتراف بھی کم ہے ؟ ۔ یہ بات پوری دنیا ہی جانتی ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کس کس انداز میں پاکستان کا امن تہہ و بالا کرتی رہی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے عادل ہاوس سے جاری بیان میں کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ وزیراعظم نے ابھی تک مودی کا نام لیکر بیان نہیں دیا اور نہ ہی کلبھوشن کی گرفتاری پر قوم کو کچھ بتایا ،انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے نواز حکومت کی مودی کے ساتھ جو لو اسٹوری ہے اس کا اصل روز آلو اور پیاز کا کاروبار ہے جو فی الحال اس قوم کی جان سے کہیں بڑھ کر تصور کیا جارہاہے اس میں یہ کہنا مشکل نہیں کہ جس طرح کے حالات جارہے ہیں ایسے میں کلبھوشن کو بھی باعزت بری کیا جاسکتاہے ،انہوں نے ملکی حالات پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عوام پانامہ لیکس کے چوروں کا محاسبہ چاہتی ہے مگر ملک میں انصاف کا تقاضا حکمرانوں کے کالے کرتوں سے بہت دور جا چکاہے اس ملک کی عوام میں موجود ہیجانی کیفیت کا خاتمہ اسی صورت میں ہوگا جب ان نام نہاد حکمرانوں سے ہماری جان چھٹے گی ،ملک میں موجود اداروں کو پنپنے کا موقع دینے کی بجائے ان میں کرپشن زدہ افسران کی تعیناتیاں کی گئی جس کے ذمہ دار اس ملک کے حکمرانوں کے سوا اور کون ہوسکتاہے افسوس کہ اس وقت عوام کے چہروں سے خوشیاں روٹھ چکی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔