کراچی : بین الاقوامی شہرت یافتہ دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے زیر اہتمام میٹرول پولیٹن یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں سائٹ ایریا میں 12 ایکڑ زمین پر ینورسٹی کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا، متعدد عمارتیں تعمیر ہوچکی ہیں اور بعض تعمیری مراحل میں ہیں، اس حوالے سے دلچسپی رکھنے والے حضرات جامعہ بنوریہ عالمیہ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ترجمان کے مطابق جامعہ بنوریہ عالمیہ کے زیر اہتمام سائٹ ایریا میں 12ایکڑ زمین پر میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کے قائم کی جارہی ہے جس میں کچھ حصہ زیر تعمیر ہے اور کچھ تعمیر ہوچکاہے ، جلد اس کی تعمیر بھی مکمل کرلی جائے گی اسے حوالے سے تمام دلچسپی رکھنے والے حضرات اعلیٰ مہارت کے حامل شخصیات سے مشاورت بھی کی جارہی ہے اور جو لوگ اس سلسے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔۔