کراچی: نرسز کے عالمی دن کے حوالے سے انڈس ہسپتال میں انفیکشن پریونشن نرسز آف پاکستان (اِپنا) کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف ہسپتالو ں کے شعبہ صحت سے متعلق منتخب افراد نے شرکت کی۔
ورکشاپ میں جدید نرسنگ کی بانی فلورنس نائٹ اینگل کے خدمات کو سراہتے ہوئے موجودہ دور میں اس شعبہ کی افادیت پربھی تقاریر پیش کی گئیں۔
IPNA 2015 Seminar
ورکشاپ کے مہمان خصوصی انڈس ہسپتال کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشعر عالم تھے جنہوں نے ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ کے شرکاء نے ورکشاپ کے ماہرین سے جو سیکھا ہے۔
اس پر علمدرآمد نہایت ضروری ہے تاکہ مریضوں کی بہتر نگہداشت ممکن ہوسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہر پیشہ ور نرس ہی مریض کی زندگی کی احسن اندازمیں حفاظت کر سکتی ہے۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے اِپنا کے پیٹرن انچیف ، آئی ڈی ایس پی کے سابق صدر اور انڈس ہسپتال شعبہ لیب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر الطاف احمد نے کہا کہ ہسپتالوں میں شعبہ انفیکشن کسی ایک فرد کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس شعبے کی کامیابی کیلئے ہسپتال کے ہر رکن کا کرادر نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنا کی کاوشوں کے سبب نرسز تیزی کے ساتھ انفیکشن کے شعبے میں آگے بڑھتے ہوئے خدمات سرانجام دے رہی ہیں جو کہ خوش آئند ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت شعبہ انفیکشن سے متعلق دلچسپی اس شعبے میں کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔
IPNA 2015 Seminar
ورکشاپ سے اِپنا کی صدر عارفہ خاتون ، روشن ہادوانی ، مہرین کنول اور ثمینہ پروین و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔
شرکاء ورکشاپ کو ماہنامہ انفیکشن فری پاکستان کی خصوصی اشاعت پر مبنی میگزین بھی پیش کئے گئے جنہیں شرکاء نے سراہا۔