اصل فیصلہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی جانب سے آنا ہے، شیخ رشید

Sheikh Rashid

Sheikh Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی فیصلے کے لئے وقت اہم ہوتا ہے، اب بات نہ نواز شریف کے ہاتھ میں ہے نہ عمران خان کے،انھوں نے کہا کہ بھاری دن اور بھاری راتیں شروع ہونیوالی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ آنیوالے وقت میں عدالتوں کو اہم فیصلے کرنا ہیں،آج نہیں تو کل، حکومت کو الیکشن تو کرانا ہوں گے۔ وزیر اعظم کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے کمیشن کی پیشکش سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے یہ فیصلہ کرنے میں دیر کر دی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اگر نواز شریف نے استعفیٰ نہ دیا تو تحریک انصاف اپنا کارڈ پھینکے گی،اصل فیصلہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی جانب سے آنا ہے۔