کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ باولر عمر گل کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے بھرپور ٹریننگ کر رہا ہوں، مکمل فٹ ہوں اور ٹیم کے لیے دستیاب ہوں۔
عمر گل کا مزید کہنا تھا کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا حصہ بننا چا ہتا ہوں امید ہے کہ سلیکٹرز ضرور نظر ثانی کریں گے۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں پر فارمنس پر۔ عمر گل نے کہا کہ میں محنت کر رہا ہوں اور میرا ہدف 2015 کا عالمی کپ ہے۔