ہری پور (جیوڈیسک) ہری پور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسلام آباد کا دھرنا ملک گیر احتجاج بن چکا ہے، دھرنا انقلاب کا پیغام لے کر شہر شہر جائے گا۔ 70 روز کے دھرنے نے سوئے ہوئے لوگوں کا جگا دیا ہے۔
نظام کا علامتی جنازہ نکال دیا جلد حقیقی بھی نکلے گا ۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہیدوں پر کوئی دیت طے نہیں ہوئی اور نہ ہوگی۔ ان کے خون کا بدلہ خون ہوگا۔پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ دار ہیں۔ پنجاب حکومت نے تحقیقاتی رپورٹ بھی چھپا دی ہے ، سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکانے تک ملک بھر میں انقلابی تحریک جاری رہے گی۔
ماڈل ٹائون کے شہیدوں سے کوئی غداری نہیں کر سکتا۔ انھوں نے کہا کہ اگر مقتولین کو قاتلوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے لیے 70 روز تک دھرنا دینا پڑے تو لعنت ہے ایسی حکومت پر اور لعنت ہے ایسے قانون پر ہیں ۔ ہمارے ملزم وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر اعظم نواز شریف ہیں۔ ایسا نظام چاہتے ہیں کہ مظلوم کو انصاف دینے کے لیے حکومت سے اجازت نہ لینی پڑے۔
خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اسلام آباد کا دھرنا ختم نہیں کیا بلکہ ملک بھر میں پھیلا دیا ہے۔ملک میں قانون، جمہوریت اور انصاف کا قتل ہو چکا ہے۔