اورلینڈو ٹیرانووا اور میتھیاس والکنر نے ڈاکار ریلی کا تیسرا مرحلہ جیت لیا

 Dakar Rally

Dakar Rally

ارجنٹائن (جیوڈیسک) ارجنٹائن کے اورلینڈو ٹیرانووا اور میتھیاس والکر نے ڈاکار ریلی کے تیسرے مرحلے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح سمیٹ لی۔ سیزن کی پہلی ارجنٹائن ڈاکار ریلی کے مرحلے میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کار ریس کا تیسرا مرحلہ سین جوان سے چیلیسیٹو تک 284 کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا۔

میزبان ملک کے اورلینڈو ٹیرانووا نے دشوار گزار ٹریک پر مہارت کا مظاہرہ کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ارجنٹائن کے ڈرائیور نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 57 منٹ دو آٹھ سیکنڈز میں طے کر کے میدان مارا۔ جنوبی افریقہ کے جینیل ڈی ویلیئرز 54 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔

بائیک ریس کے تیسرے مرحلے میں آسٹریا کے میتھیاس والکنر ایونٹ کے دفاعی چیمپئن سے سبقت لے گئے۔ میتھیاس والکنر نے 2 گھنٹے 34 منٹ 28 سیکنڈز میں فنش لائن عبور کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔