بدین (عمران عباس) بدین سماجی فلاحی تنظیم ہیلپنگ ہینڈفارریلیف اینڈ ڈولپمیٹ کے پروگرام آرفن سپورٹ کے زیر اہتمام زیر پرورش یتیم بچوں کے اعزاز میں دی گئی سادہ اور پوروقار عید ملن پارٹی میں تین سو سے زائدیتیم بچوں ارو ان کی ماؤں کے علاوہ سابقہ وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کے فرزند اور ضلعی چیرمین شپ کے امیدوار حسام مرزا، منتخب کاؤنسلر ،سیاسی سماجی شخصیات اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ضلع کونسل کے نامزد چیرمین حسام مرزا نے کہا کہ یتیم بچوں کی پرورش تعلیم و تربییت کرنا انسانیت کی ایک عظیم خدمت اور عبادت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا کی عظیم شخصیت اور خدمت گار عبدالستار ایدھی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ قوم جس انداز میں خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کر رہی ہے اس کی وجہ سے عبدالستار ایدھی کی انسانی خدمات دکھی انسانوں کے یتیم بچوں کے سر شفقت کا ہاتھ رکھناان کی پرورش اپنے بچوں اور اولاد کی طرح کرنا ہے حسام مرزا نے کہا کہ میری والدہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور والد ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے علائقے کی تعمیر اور ترقی کے علاوہ فلاحی اور رفائی سرگرمیوں میں بھرپور حصا لیا اور ضرورت مدوں کی ہمیشہ مدد کی یہ خدمات جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیرغلام رسول احمدانی،حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کے نائب صدر تنویر احمد آرائین،سنیئر صحافیوں مرتضیٰ میمن،عبدالمجید ملاح ،غلام مصطفی جمالی،کاؤنلر عمران سومرو۔عبدالغفار کھوسہ ،عبداللطیف کھوسہ،محمد حسن میمن ،شمس الدین سومرواوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے فلاحی ادارے ہیلپینگ ہینڈ آرفن سپورٹ پروگرام کی جانب سے 260 یتیم بچوں کی پرورش کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر ہلپینگ ہینڈ کے سوشل آرگنائیز ر وحید احمد آرائین نے خطاب کرتے ہوئے ادارے کی فلاحی اور رفائی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کر تے ہوئے بتایا کہ ادارہ بدین ضلع میں 260 بچوں کی تعلیم و تربییت ، درسی کتاب ، یونیفارم ، شوز اور خوراک کے علاوہ شخصیت کی تعمیر اور حقوق کی آگاہی کے تحت سرگرمیوں کو جاری رکھا ہوا ہے جبکہ صحت اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں مدد کے لیئے یتیم بچوں اور ان کی ماؤں کی انشورنس بھی کرائی گئی ہے اس موقع پر عام معلوماتی سوال جوابات میں کامیاب ہونے والے یتیم بچوں کو انعامات بھی تقسیم کیئے گئے اس موقع پر بیریسٹر حسام مرزا سمیت تمام شرکا نے یتیم بچوں کے ساتھ کھانا کھایا۔