آرتھو پیڈک جائے نماز تیار

Prayer

Prayer

جرمنی میں مقیم ایک ترک باشندے نے ایک ایسا جائے نماز تیار کیا ہے جس کے باعث گھٹنوں کے درد میں مبتلا افراد بھی مکمل رکوع وسجود کے ساتھ نماز ادا کر سکیں گے۔ منفرد جائے نماز استعمال کرنے سے گھٹنوں کے درد میں بھی نجات مل سکے گی۔

ترک باشندے نے پوری دنیا میں اس جائے نماز کی دستیابی ممکن بنانے کے لیے تیاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا تیار کردہ جائے نماز جرمنی میں باضابطہ طور پر 2009 میں رجسٹرڈ کرایا گیا تھا۔ اصل مسلہ اس کی ڈیمانڈ کے مطابق پروڈکشن ممکن بنانا تھا۔ اب اس کی تیاری ترکی کے تین مختلف شہروں میں جاری ہے جبکہ ترکی کے علاوہ جرمنی، کویت اور دبئی میں اس کے سیل پوائنٹ کھولے گئے ہیں۔

10 سال کی عمر میں جرمنی آنے والے عدنان پیرسان نے بتایا اب تک تقریبا 3000 مصلے سالانہ کی بنیاد پر فروخت کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا زیادہ تر مصلوں کی خریداری آن لائن آرڈر سے بھی کی جا رہی ہے۔ یہ جائے نماز ایک خاص قسم کے فوم سے تیار کیا گیا ہے جو کہ ہر قسم کے نقصان سے بچاتا ہے۔ پیرسان نے ذرائع کو بتایا کہ مسلمانوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے لوگوں کی اس مصلہ میں دلچسپی ایک غیر معمولی بات ہے مگر وہ کاروباری مقاصد کے لیے اس کا جائزہ لے سکتے ہے۔