وساکا پٹنم (جیوڈیسک) بیٹنگ کے لیے سازگار پچ پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور چتشور پجارا کے بلے نے خوب رنز اگلے۔ دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 226 رنز بنائے۔
چتشور پجارا نے 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے کیرئیر کی دسویں سنچری بنائی۔ چتشور پجارا 119 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دوسری جانب کپتان ویرات کوہلی 151 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے۔
بھارت نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر چار وکٹ کے نقصان پر 317 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔