اسامہ کو 100 گولیاں ماریں، مسخ لاش مصلحتاً سامنے نہیں لائے، امریکی اسپیشل یونٹ کا دعویٰ

Osama Bin Laden

Osama Bin Laden

لندن (جیوڈیسک) امریکا کی مسلح افواج کے زیرانتظام اسپیشل آپریشن یونٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کے بانی لیڈراسامہ بن لادن پرحملے کے وقت ان کے جسم میں 100 سے زائد گولیاں پیوست کی گئیں۔

اندھادھند گولیوں کی بوچھاڑ کے نتیجے میں مقتول کی میت بری طرح مسخ ہوگئی تھی اور میت بطور مصلحت منظرعام پر نہیں لائی گئی۔ یہ انکشاف اسپیشل یونٹ کی ویب سائٹ پر جاری ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

برطانوی اخبارہفنگٹن پوسٹ نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آپریشنل یونٹ کے کمانڈوز کے حملے میں اسامہ کی میت مسخ ہوگئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ میت دکھائی گئی اورنہ اس کی تصاویر سامنے لائی گئیں۔

امریکی فوج کے ایک باوثوق ذریعے نے شناخت خفیہ رکھنے کی شرط پربتایا کمانڈوز نے اسامہ کو نشانہ بناتے وقت اپنی مشین گن سے گولیوں کے کئی میگزین خالی کر دیے تھے۔