لاہور (جیوڈیسک) جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید احمد نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن سے رابطوں کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ امریکا کے پاس اسامہ بن لادن سے میرے رابطوں کا ثبوت ہے تو پیش کیا جائے ورنہ یہ جھوٹے پروپیگنڈے چھوڑ دیں۔
جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن کی کوششیں ہو رہی ہیں جس سے امریکی خوش نہیں ہیں۔ یہ پروپپگنڈے امریکی ہمیشہ سے کرتے آئے ہیں۔
امریکا کے پاس اسامہ بن لادن سے میرے رابطوں کا ثبوت ہے تو پیش کیا جائے ورنہ یہ جھوٹے پروپیگنڈے چھوڑ دیں۔
واضع رہے کہ امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے ساتھ قریبی مراسم تھے۔