القاعدہ(جیوڈیسک)القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کی امریکی آپریشن میں ہلاکت کو آج دو برس بیت گئے۔القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کی امریکی آپریشن میں ہلاکت کو آج دو برس بیت گئے۔
امریکا میں دو ہزار ایک کے حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن کو کئی برس کی تلاش کے بعد دو ہزار گیارہ میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں یکم مئی کی رات کو امریکی فوج کے خفیہ مشن میں قتل کر دیا گیا۔
امریکہ کو گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کے دہشت گرد حملوں سے پہلے ہی اسامہ کی تلاش تھی۔ اسامہ کی موجودگی کی تصدیق کے بعد امریکی نیوی سیل کے چار امریکی ہیلی کاپٹر غازی ایئر بیس سے اڑے اور ایبٹ آباد پہنچے۔ اسامہ کے گارڈز نے امریکیوں پر فائرنگ کی اور گرنیڈ پھینکے۔
لڑائی تقریبا پینتالیس منٹ جاری رہی جس کے بعد اسامہ کو ہلاک کیا گیا۔ اس کی ہلاکت کا اعلان امریکی صدر براک اوباما نے وائٹ ہاوس میں ذرائع سے اپنے براہ راست خطاب میں کیا۔ صدر اوباما نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی لاش امریکی فوج نے حاصل کر لی ہے جسے سمندر برد کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کی منظوری گزشتہ ہفتے دی تھی۔ اسامہ کا مکمل نام اسامہ بن محمد بن عوض بن لادن تھا۔ وہ دس مارچ انیس سو ستاون کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پیدا ہوا۔