لاس اینجلس (جیوڈیسک) سال دو ہزار پانچ میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جانب سے ہو بہو اسامہ بن لادن کی شکل جیسا کھلونا کوریا میں تیار کیا گیا تھا۔
کھلونا افغانستان میں بچوں کو بانٹنے کیلئے تیار ہوا تھا تاکہ بچوں میں القاعدہ کے خلاف نفرت پیدا ہو بعد میں کچھ وجوہات کی بنا پر اسے روک دیا گیا تھا اور اس کھلونے کے صرف تین نمونے ہی تیار ہو سکے تھے۔
اس کھلونے کو اب لاس اینجلس میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کی ابتدائی قیمت صرف ڈھائی ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔