لاہور ی (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کو بنانے اور پیسے دینے والا امریکہ اور برطانیہ تھا۔ دھشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا۔
مقامی ہوٹل میں مصنفہ روبینہ حیدر کی کتاب ‘امن کا تصور’ کی تقرین رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے گورنر چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ دھشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے لازوال قربانیاں دیں۔
اسامہ بن لادن کھڑا کرنے اور پیسے دینے کا سہرا امریکی ادارے سی آئی اے اور برطانیہ کے ادارے ایم آئی فائیو اور سکس کے سر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک تمام سیاسی، مذہبی اور دینی جماعتیں اکھٹی نہیں ہوں گی دھشت گردی کے ناسور کو اکھاڑا نہیں جا سکتا۔