واشنگٹن (جیوڈیسک) القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن اپنے بعد اپنے بیٹے کو تنظیم اور جہادی سلطنت کاوارث بنانا چاہتے تھے جبکہ موت سے پہلے کے ایک سال میں انھیں اپنی جاسوسی کا شدید خدشہ لاحق رہا۔
ایبٹ آباد میں 2 مئی کو امریکی سیلزکے ہاتھوں ہلاکت سے قبل اسامہ نائن الیون حملوں کے 10 سال مکمل ہونے پر اپنے ساتھیوں سے ویڈیو خطاب کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
یہ انکشافات اسامہ کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی100 سے زائد دستاویزات میں کیے گئے جنھیں امریکا کی جانب سے ترجمہ کے بعد جاری کیا گیا ہے تاہم اے ایف پی کے پاس ان کی تصدیق کا کوئی اورذریعہ نہیں۔
دستاویزات کے مطابق اسامہ چاہتے تھے کہ انکی تنظیم عرب ممالک کے بجائے امریکا کیخلاف جنگ جاری رکھنے پر توجہ دے۔