کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اُسامہ اسپورٹس فٹ بال کلب اور رحیم محمڈن کے زیر اہتمام پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل ٹائون میں جاری پہلا آل کراچی سید نواب شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں گلشن ملت کورنگی نے مد مقابل میزبان ٹیم رحیم محمڈن کو 2-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے صدام حسین اور ریاض نے نہایت عمدہ گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔رحیم محمڈن دوران کھیل کوئی خاص کھیل کا مظاہرہ نہ کیا جاسکا اور گول اسکور کرنے کے کئے یقینی مواقع ضائع کردیئے ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی معروف ٹرانسپورٹر یوسف بنگش سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر سلیم چکوالیہ ،سیف اللہ خان ،سیکریٹری علی اصغر ،عبدالجبار راہی اور دیگر مووجود تھے ۔
دیگر میچوں میں نذیر محمڈن نے لیاری نیشنل کو 5-0سے ،عرفان میموریل نے کالونی محمڈن کو 3-2اور خان اسپورٹس کے گرائونڈ پر نہ آنے پر شہزاد محمڈن کو واک اوور کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض سلیم شاہ ،میر افضل ،پرویز خان اور محبوب نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ریاض اختر مائیکل اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔