پہلا آل کراچی سید نواب شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ

All Karachi S Nawab Shah Football Tournamnent

All Karachi S Nawab Shah Football Tournamnent

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اُسامہ اسپورٹس اور رحیم محمڈن کے زیر اہتمام ضلع انتظامیہ اور بلدیہ کورنگی کے تعاون سے پنجاب گرائون شاہ فیصل کالونی پر جاری پہلا آل کراچی سید نواب شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔

پہلے میچ میں تنظیم اسپورٹس نے مضبوط حریف ملیر شاہین کو 4-0سے شکست دیدی ۔پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم دوسرے ہاف میں تنظیم اسپورٹس نے نہایت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ان کے اسٹرائیکر کھلاڑیوں خان محمد اور مختار نے نہایت خوبصورت 2,، 2 گول اسکور کئے جبکہ ملیر شاہین کی ٹیم کوئی بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی ۔

کھیلے گئے دوسرے میچ میں کلمت ویلفیئر سینٹر نے سندھ بلوچستان کلب کو پنالٹی ککس پر 4- 1 سے ڈھیر کردیا ،کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری طاہر قادری ،شوکت حسین ،نور وہاب ،احمد سلطان اور شبیر احمد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ریاض اختر مائیکل اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔