کراچی (اسٹاف رپورٹر) اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل کالونی کے چیئر مین حاجی محمد الیاس اعوان نے سردار محمدبخش مہر کو صوبائی وزیر کھیل بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کافی عرصے سے وزیر کھیل کی کمی محسوس کی جارہی تھی ،سردار محمد بخش مہر کو کھیل کی وزرات سے نواز کر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت کا ثبوت دیا ہے۔
الیاس اعوان نے اُمید ظاہر کی ہے کہ سردار محمد بخش مہر کی سربراہی میں سندھ میں خصوصاً کراچی میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملے گا انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدانوں سے تجاوزات شادی بیاہ اور بچت بازاروں کا خاتمہ یقینی بنا نے کے لئے صوبائی وزیر کھیل خصوصی اقدامات کریں تاکہ کھیل کے میدانوں کو آباد رکھا جاسکے حاجی محمد الیاس اعوان نے کہا کہ کھیل اور کھلاڑیوں کے مسائل کے حل خصوصاً پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی کی حالت زار کی درستگی کے حوالے سے اُسامہ اسپورٹس کا وفد بہت جلد صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر سے ملاقات کریگا اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کریگا۔ جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر