اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون کا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو مبارکباد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون کے چیئرمین حاجی محمد الیاس اعوان نے سید مراد علی شاہ کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ مراد علی شاہ صوبے کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے ساتھ سندھ میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی میں بھی اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔

حاجی الیاس اعوان نے کہا کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل اور نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ کھیل کے ذریعے ہی سندھ کو امن کا قلعہ بنا یا جا سکتا ہے۔
جاری کردہ۔میڈیا کوارڈینٹر