آسکر ایوارڈز(جیوڈیسک) پچاسی ویں آسکر ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب اب محض چھ دن کے فاصلے پر ہے اور جیسے جیسے دن قریب آ رہے ہیں اس کی تیاریاں زور پکڑتی جا رہی ہیں۔
دنیا بھر کی نگاہیں ہوں گی ایک بار پھر ستائیس فروری کو لاس اینجلس میں آسکر کی خوبصورت شام کی رنگین محفل پر اور پرستار اپنے دلوں کی دھڑکنیں سنبھالے دیکھ سکیں گے ۔اپنے سلیبریٹرز کو ریڈ کارپٹ پر لیکن اب جبکہ اس پروقار اور خوبصورت شام کی خوبصورت محفل کی رنگینیوں میں محض گنے چنے دن رہ گئے ہیں اس کی تیاریاں اپنے جوبن پر ہیں۔
سام سابورا ہیں ایکسپرٹ اسٹائل اور معروف ٹی وی میزبان کہتے ہیں۔۔ آسکر کے ایوارڈز سیشن کے ریڈ کارپٹ پر ہوں گے۔
اس دفعہ سرخ، سفید اور سیاہ رنگوں کے حسین امتزاج والے حسین پیراہن میں حسین اسٹارز سابورا کے مطابق نکول کڈمین، ایڈیلے اور ہیلن میرین نے بلیک گاون کا انتخاب کیا ہے جبکہ این ہیتھوے سنو وائٹ چینل گاون میں، جیسیکا چیسٹن سرخ سیگ ڈریس میں ہونگی ملبوس۔۔۔ جبکہ سیلی فیلیڈ اور انجیلینا جولی بھی نظر آئینگی حسین پیراہن میں۔