آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ 38 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

NGT Actress

NGT Actress

نیویارک(جیوڈیسک) نیویارک این جی ٹیہالی ووڈ فلم ٹائٹینک سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ اپنی اڑتیسویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ 5 اکتوبر 1975 کو برطانیہ کے علاقے بروک شائر میں پیدا ہونے والی کیٹ ونسلیٹ کو بچپن سے ہی ڈرامہ اور پرفارمنگ آرٹس سے خصوصی دلچسپی تھی۔ انھوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1991 میں کیا۔

تاہم انہیں اصل شہرت 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ٹائٹینک سے ملی جس کے بعد انھوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔کیٹ ونسلیٹ کو 6 مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ کے لئے نامزد ہونے والی کم عمر ترین اداکارہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔اکیڈمی ایوارڈ کے لئے 6 مرتبہ نامزد ہونیوالی اس اداکارہ نے فلمی دنیا کا سب سے بڑا آسکر ایوارڈ 2009 میں فلم دی ریڈر میں شاندار اداکاری پر حاصل کیا۔