پریٹوریا (جیوڈیسک) عدالت میں جنوبی افریقی معذور ایتھلیٹ کے مقدمہ قتل کی سماعت ہوئی جس میں خاتون جج نے 100 صفحات پر مبنی قتل کیس کی طویل سماعت کو پڑھ کر سنایا۔
عدالتی بیان کے مطابق آسکر پیسٹوریس نے اپنی دوست کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت قتل نہیں کیا تاہم پیسٹوریس کے خلاف استغاثہ اپنا موقف ثابت نہیں کر سکے۔ عدالت میں کہا گیا کہ شک کی بنیاد پر آسکر پیسٹوریس کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔
جنوبی افریقہ کے معذور ایتھلیٹ آسکر پیسٹوریس نے گزشتہ سال ویلنٹائن ڈے پر اپنی دوست کو قتل کیا تھا جس کے بعد پیسٹوریس کے خلاف استغاثہ نے اپنی دوست کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت قتل کرنے کا کیس دائر کیا تھا۔
آسکر پیسٹوریس نے قتل کے الزام پر بیان دیا تھا کہ انہوں نے اپنی دوست کو گھر میں گھسنے والا چور سمجھ کر حملہ کیا تھا۔