اوسلو(دنیا نیوز)اولمپکس چیمپئن یوسین بولٹ نے اوسلو میں 200 میٹر دوڑمیں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ ناروے کے شہر اوسلو میں جاری گیمز میں جمیکا کے یوسین بولٹ نے شاندار کار کردگی دکھاتے ہوئے سب کو پچھاڑ دیا۔ عالمی اور اولمپکس چیمپئن لائٹننگ بولٹ نے 200 میٹر دوڑ میں عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ انھوں نے مقررہ فاصلہ 19.79 سیکینڈ میں طے کیا۔
دوڑ کے ساتھ ساتھ یوسین بولٹ نے ٹریک پر فارمولا ون کار چلانے کے جوہر بھی دکھائے۔ یوسین بولٹ کو رواں سیزن کے آغاز میں ہیمسٹرنگ کی انجری کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا جس کے باعث ان کی پرفارمنس متاثر ہوئی تھی۔ اس جیت کے بعد ان کا کہنا ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں اور اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار کا رکھیں گے۔