اسلام آباد : راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے نے گذشتہ روز یوم پاکستان 23مارچ کے حوالے سے ایک پروقار تقریب دارالحکومت اوسلومیں منعقد کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ناروے میں پاکستان کے سفیر سید اشتیاق حسین اندرابی اور سفارتخانہ کے ویلفیئراتاشی محمد سلیم تھے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام اللہ مجید سے ہوا۔ قومی ترانہ پڑھاگیا اور قراردادپاکستان ، نظریہ پاکستان اورحالات حاضرہ کے موضوعات پر تقریریں ہوئیں۔
سوسائٹی کے بانی رکن مرزامحمدذوالفقارنے ناروے سے بتایاکہ سوسائٹی ہرسال نارویجن پاکستانی کمیونٹی کی کسی اہم شخصیت کو اس کی نمایاں خدمات پر ایوارڈ دیتی ہے۔ اس بار یہ ایوارڈ نارویجن ٹی وی۔٢ کے صحافی قذافی زمان کو دیاگیا۔ اس بار دوسرا ایوارڈ سوسائٹی کے بانی رکن مرحوم ملک ظفرالحق کو دیاجو ان کے فرزند ملک بلال نے وصول کیا۔
تقریب کے سٹیج سیکرٹری سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری یوسف خان تھے جبکہ مقررین میں سفیرپاکستان کے علاوہ نارویجن پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکراخترچوہدری، پی پی پی کے ارشد بٹ، سوسائٹی کے سابق جنرل سیکرٹری ناصرعلی اعوان بھی شامل تھے۔سوسائٹی کے موجودہ صدرریاض احمد اور سابق صدرمرزاانوربیگ کاکہناہے کہ اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے ایک ویلفیئر تنظیم ہے جو اپنے اراکین کی فلاح و بہبود کے علاوہ پاکستان میں قدرتی آفات کے دوران امداد مہیاکرچکی ہے۔
اس موقع پر سوسائٹی کے اراکین اقبال اخترخان، راجہ فیاض، حاجی محمد سعید، چوہدری اسماعیل سرور، عقیل قادر،محفل ریسٹورنٹ کے سید طارق شاہ، کھاریاں ویلفیئر سوسائٹی کے نذیرخالد بٹ، سماجی نٹ ورک کے کوآرڈی نیٹرطیب منیر چوہدری،پی پی پی کے نائب صدر علی اصغرشاہد، صحافی محمد احسان، عزیزالرحمان چشتی اور چوہدری شریف گوندل، پی پی پی کے میاں اسلام، جاوید اقبال، حاجی رفیع اللہ، خالد سلیم جنجوعہ، مرزاثقلین، مرزا تیمورثقلین بھی موجودتھے۔