عثمانیہ یونیورسٹی میں مختلف مضامین میں پی ایچ ڈی میں راست داخلے 2 دسمبر تک درخواستوں کا ادخال

Usmania University

Usmania University

نظام آباد: رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے 2 نومبر کو جاری ایک اعلامیے کے بموجب عثمانیہ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات آرٹس۔سوشل سائنس۔سائنس۔کامرس۔لا۔مینجمنٹ۔ایجوکیشن۔انجینیرنگ۔ٹیکنالوجی۔فارماسی۔ انفارمیٹکس اور اورینٹل لینگوجیس میں 2014تا 2016تین سال کے لئے پی ایچ ڈی کورس کے لئے راست داخلے عمل میں لائے جائیں گے۔ ایسے طلبا جنہوں نے یوجی سی یا ریاستی حکومت کا سیٹ امتحان کامیاب کیا ہو یا عثمانیہ یونیورسٹی کا پی ایچ ڈی انٹرنس برائے سال2016کامیاب کیا ہو اور دیگر مسابقتی امتحانات گیٹ۔ جی پاٹ ۔جی سیٹ وغیرہ کامیاب کیا ہو اور ایم اے میں متعلقہ مضمون میں پچاس فیصد سے ذائد نشانات حاصل کئے ہوں پی ایچ ڈی میں داخلوں کے لئے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

امید وار www.osmania.ac.inویب سائٹ پر جاکر درخواست فارم ڈائون لوڈ کریں اور متعلقہ شعبے کے ڈین کے نام 250روپئے کا ڈیمانڈ ڈرافٹ برائے رجسٹریشن کے ساتھ مکمل شدہ درخواستیں 2ڈسمبر سے قبل متعلق دفتر ڈین میں داخل کریں۔ امیدواروں کو انٹرویو کے لئے طلب کیا جائے گا اور داخلوں کے قوانین کے مطابق داخلے دئے جائیں گے۔ اردو مضمون میں امید وار اگر نیٹ یا عثمانیہ ایم فل یا پی ایچ ڈی انٹرنس کامیاب کئے ہوں تو وہ شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی یا اورینٹل اردو عثمانیہ یونیورسٹی میں داخلوں کے لئے الگ الگ فارم داخل کریں۔ اور انٹرویو کے وقت ریسرچ کے کسی موضوع پر مختصر تلخیص موضوع تیار کرکرے پیش کریں۔ اس ضمن میں مزید رہبری کے لئے اردو مضمون کے امیدوار ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو گری راج کالج نظام آباد پر ان کے فون نمبر یا واٹس اپ نمبر9247191548پر شام کے اوقات میں ربط پیدا کرسکتے ہیں۔