عثمانیہ یونیورسٹی پی ایچ ڈی میں داخلوں کے لیے رہنمائی

Nizamabad

Nizamabad

نظام آباد : پروفیسر ڈی اشوک ڈائرکٹر آف ایڈمشنس عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے بموجب عثمانیہ یونیورسٹی میں مختلف مضامین میں سال 2014-15-16 تین سال کے پی ایچ ڈی داخلوں کے لیے انٹرنس امتحان کے ضمن میں آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ امیدوار متعلقہ مضمون پی جی میں 55% نشانات کے حامل ہونا چاہئے۔ ایم فل اور نیٹ کامیاب امیدوار راست داخلوں کے لیے اہل ہوں گے۔

صرف پی جی کامیاب امیدواروں کے لیے داخلہ امتحان منعقد ہوگا۔ خواہش مند طلبا آن لائن درخواستیں ویب سائٹ www.osmania.ac.inاورwww.ouadmissions.com پر آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں۔

آن لائن درخواستیں دینے کی آخری تاریخ بغیر دیرانہ30جنوری اور 500روپئے جرمانے کے ساتھ8فروری مقرر کی گئی ہے۔ مضمون اردو میں بھی تین سال کے لیے نشستیں پر ہوں گی۔ اردو مضمون کے امیدورا داخلہ امتحان اور دیگر تفصیلات کے حصول کے لیے ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو گری راج کالج نظام آباد سے شام کے اوقات میں فون9247191548پر ربط پیدا کر سکتے ہیں۔