اوٹاوا (جیوڈیسک) پارلیمنٹ ہل کے پارک میں لوگوں نے یادگار پر پھول چڑھائے۔ یادگار پر قومی پرچم سرنگوں رہے۔ جبکہ پولیس تعینات نہیں کی گئی تھی۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد یادگار پر ڈیوٹی انجام دینے والے فوجیوں کو ہٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔
جس کے بعد فوجی دوبارہ تعینات کر دیئے گئے۔ پیر کے روز وارنٹ آفیسر پیٹریس ونسنٹ کو کیوبک میں ایک کار سوار نے کچل دیا۔ جبکہ بدھ کو کارپورل نیتھن سیریلو کو پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب ایک شخص نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔