مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، معصوم لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے، یہ وطن ماں کی عزت کی طرح ہے، اس پرآنچ نہیں آنے دیں گے، اس کا دفاع اور سلامتی ہماری سب سے پہلی ترجیح ہے، ہم اپنی سرزمین اور لوگوں کی حفاظت کریں گے، سرحدوں کے باہر سے ہونے والے ہر حملے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
وزیراعظم کی سربراہی میں سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ بھارتی جارحیت کا بین الاقوامی محاذ پر بھی مقابلہ کیا جائے گا، بھارتی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کو خط لکھا جائے گا، دنیا کے 5 بڑے ممالک میں پاکستان کے سفیر جائیں گے اور انہیں پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ملک کے اندر سے ہونے والی کارروائیوں کا بھی بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور عابد فضل چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ وہ یلغار کرکے حکومت پرقبضہ کرلیں گے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، تبدیلی ووٹ سے آتی ہے اور ووٹ سے ہی آئے گی۔
جب مسلم لیگ ن کو حکومت ملی تھی تو دہشتگردی اور توانائی کے بحران نے معیشت کے جسم سے جان نکال دی تھی، موجودہ حکومت کے پہلے سال ہی تبدیلی نظر آنا شروع ہوگئی تھی۔ عمران خان لوگوں کی خدمت کریں اور ان کے پاس جس صوبے کی حکومت ہے اس کی کارکردگی بہتر بنائیں،2018 میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف سمیت ہر جماعت کو عوام کے سامنے جواب دہ ہونا ہے، اس وقت عوام پوچھیں گے کہ کس سیاسی جماعت نے انہیں کتنا ریلیف دیا۔
عمران خان بتائیں کہ انہوں نے خیبر پختونخوا میں 14 ماہ میں کیا کیا ہے ایسا لگتا ہے کہ عمران خان 2018 میں بھی دھاندلی کا الزام لگائیں گے، انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا کام نذرانوں پر چلتا ہے، ملتان میں کارکن گرتے رہے شاہ محمود قریشی کہتے رہے کہ خیرہے۔