ہمارے ملک میں تعلیمی لحاظ سے کافی ضرورتوں کی کمی ہے جنہیں پورا کرنا از بس ضروری ہے۔ علامہ اقبال
Posted on March 20, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
جھنگ: وائس چانسلرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد سانگی نے کہا ہے کہ پوری دنیا کے حالات ہمارے سامنے ہیں لیکن تعلیم کی کمی کی وجہ سے انہیں صحیح معنوں میں سمجھ نہیں پا رہے ہمارے ملک میں تعلیمی لحاظ سے کافی ضرورتوں کی کمی ہے جنہیں پورا کرنا از بس ضروری ہے۔
یہ بات انہوں نے جھنگ ٹوبہ روڈ پر 15کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جھنگ کیمپس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹرانجینئر ڈاکٹر سید عطا ء اللہ شاہ ،ایڈیشنل ڈائریکٹر ریجنل سروسز ملک امان اللہ ،ڈائریکٹر فیصل آباد عبید اسلم،ڈائریکٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں عارف سلیم عارف،ڈائریکٹر سرگودھا ملک ہارون ،ریجنل ڈائریکٹر جھنگ ذوالفقار علی ،پی آر او علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد عبیداللہ ممتاز کے علاوہ پرنسپل چناب کالج زاہد خورشید لودھی،ڈاکٹر مسرت الحسنین ،ڈاکٹر نیاز علی محسن مگھیانہ،پروفیسر صفدر حسین شاہ اور پروفیسر حافظ محمد ناصر کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے مرد و خواتین سربراہان،عملہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جھنگ کیمپس اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہری کثیر تعداد میں موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ جن قوموں نے اپنے دور کے تقاضوں کے مطابق علم اور ہنر میں ترقی کے منازل طے کئے وہی قومیں اس کی بنیاد پر ترقی کرتی چلی گئیںانہوںنے کہا کہ جھنگ میں مروجہ یونیورسٹی اور اعلیٰ تعلیمی ادارے نہ ہیں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں میٹرک سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری تک کی تعلیم دی جارہی ہے مذکورہ کیمپس اس علاقہ کیلئے نعمت عظمیٰ ہے نئی تعمیر ہونیوالی یہ بلڈنگ تعلیمی میدان میں ترقی کیلئے پہلا قطرہ ثابت ہوگی۔
انہوںنے کہا کہ ہمارے خواہش ہے کہ مذکورہ بلڈنگ نو سے بارہ ماہ تک تیار کرکے کیمپس کو اس میں شفٹ کر دیا جائیگا۔انہوںنے کہا کہ گزشتہ چار سالوںمیں ملک بھر میں ریجنل آفس کی چودہ بلڈنگ تیار کی جاچکی ہیں اور اگلے چار سالوں میں ملک بھرکے بقیہ تمام اضلاع میں ادارہ کی اپنی بلڈنگز تعمیر کرنیکی بھرپور کوشش کی جائیگی ۔ انہوںنے کہا کہ حال ہی میں تیار ہونے والی میانوالی اور بہاولپور کیمپس کی بلڈنگز کا افتتاح رواں ہفتہ میں کیا جائیگا۔
انہوںنے کہا کہ مذکورہ کیمپس میں سولر پاور سسٹم کی سہولیات کیلئے 128ملین روپے کے فنڈ زمختص کئے گئے ہیں اور سال رواں میں بارہ کیمپس آفس میں یہ سہولت مہیا کر دی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ اس سال علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلہ فیس میں اضافہ نہ کرنے علاوہ آٹھ نئے ڈگری پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں اور پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے ادا رہ کی” اوپن استاد”کے نام سے ویب سائٹ بنائی دی گئی ہے جہاں پرنویں تا بارہویں کلاس تک کی ویڈیوز سے جمعہ کے روز طلباء و طالبات اپنے مضامین کے متعلق راہنمائی حاصل کر سکیں گے۔پروجیکٹ ڈائریکٹرسید عطا ء اللہ شاہ نے کہا کہ قومیں عمارتوں سے نہیں بلکہ معلم کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں سے سنورکر آگے بڑھتی ہیں۔انہوںنے بتایا کہ ادارہ کی مذکورہ بلڈنگ کی تعمیر کیلئے آٹھ کنال رقبہ خرید ا گیا اور جس پر تین منزلہ عمارت کے علاوہ پارک،بینک،ڈاکخانہ،کیفے ٹیریا،کمپیوٹر لیب،لیبارٹری اور سڑک تک گرین بیلٹ وغیرہ کی تعمیر شامل ہیں۔قبل ازیں پروفیسر حافظ محمد ناصر،ثریا کوثر چوہدری،چوہدری ذوالفقار علی ،ملک امان اللہ اور پروفیسر سید صفدر حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کا دیا گھر گھر روشن کرنے کیلئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com